احمد اللہ خاں صاحب (۲۲) حافظ معین الدین صاحب (۲۳) مولوی غلام احمد صاحب کھبکیّ (۲۴) حافظ قطب الدین صاحب کوٹلہ فقیر جہلم (۲۵) مولوی سید مردان علی صاحب حیدر آبادی (۲۶) مولوی شیخ احمد صاحب (۲۷) میرزا ایوب بیگ صاحب (۲۸) عاجز سراج الحق ۔ شیخ فضل الٰہی کلانوری۔ نمبر اول نور القرآن جو تین ۳ماہ کا اکٹھا چھپ کر شائع ہوچکا ہے اس میں جو ایک روپیہ سالانہ قیمت رکھی گئی ہے سو وہ قانون اب منسوخ کیا جاتا ہے اور اس کی جگہ قیمت کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو نمبر مطبع سے جس قدر شائع ہو۔ اس کی قیمت دست بدست خریدار روانہ کریں۔ یہ رسالہ ویلیوپے ایبل یا نقد قیمت بذریعہ منی آرڈر روانہ ہوسکتا ہے اور جو صاحب ٹکٹ روانہ کریں وہ آدھ آنہ والے ٹکٹ بھیجیں یا ایک آنہ والے دو دو چار چار آنہ والے ٹکٹ روانہ نہ کریں۔ دور دراز بلاد کے رہنے والے جیسے مدراس یا ملک آسام یا ممالک متوسط پر واجب ہے کہ دو آنہ رجسٹری کے بھی علاوہ قیمت روانہ کریں تاکہ رسالہ کے گم ہونے کا خطرہ نہ رہے۔ جس صاحب کے پاس یہ رسالہ پہنچے مناسب ہے کہ دوسروں کو بھی دکھلا دیں۔ اور اس کے خریدار پیدا کرنے کے لئے جہاں تک ممکن ہو کوشش اور سعی کریں یہ ایک نئی طرز کار سالہ مخالفین اسلام کے رد میں شائع ہوا ہے۔ اس رنگ ڈھنگ کا رسالہ کہیں نہ دیکھو گے۔ اس نور القراٰن نمبر ۲ کی قیمت ۸ ؍ ہے۔ بقیہ حاشیہ: رجوع الی الحق یا موت کی تھی اس کا رجوع الی الحق ہونا اور موت سے بچنا پوری ہوگئی۔ سچے دل سے اسلام لایا اور امام وقت کی شناخت حاصل ہوئی۔ الحمد للہ۔ سراج الحق نوٹ: شیخ عبد العزیز صاحب بھی ابھی تھوڑا عرصہ ہوا قادیان میں مشرف باسلام ہوئے۔ نیک صالح آدمی ہیں۔ اس جوانی میں صلاحیت حاصل ہونا محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔ ان کے سوا اور بھی کئی مسلمان ہوئے چار شخص عیسائی مسلمان ہوئے جو وہ اب لاہور میں موجود ہیں۔ سراج الحق