ٹائٹل بار اول الحمد للہ والمنہ کہ یہ رسالہ مبارکہ جس میں اخوند زادہ سرآمد علماء کابل اور شیخ اجل افغانستان اور رئیس اعظم خوست مولوی محمد عبد اللطیف صاحب مرحوم کی شہادت کا ذکر ہے اور نیز ان کے شاگرد رشیدمیاں عبد الرحمٰن کے شہید ہونے کے حالات مذکور ہیں تالیف ہو کر نام اسکا مندرجہ ذیل رکھا گیا یعنی تذکرۃ الشہادتین مع رسالہ عربی و علامات المقربین اور یہ رسالہ مطبع ضیاء الاسلام قادیان میں باہتمام حکیم مولوی فضل الدین صاحب مالک مطبع اکتوبر کے مہینہ میں چھاپکر شائع کیا گیا