بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ اللّٰہ و نصلی علی رسولہ الکریم مکتوبات احمدیہ (جلد پنجم نمبر پنجم ) (مختلف احمدی احباب و خدام کے نام ) مکتوبات احمدیہ کی پانچویں جلد کے چوتھے نمبر میںحضرت حجتہ اللہ نواب محمد علی خاں مدظلہہ العالی کے نام کے مکتوبات میںنے شائع کئے تھے اس پانچویں جلد میں حضرت کے دو مکتوبات میںشریک ہیںجو آپ نے اپنے مخلص خدام کے نام لکھے ۔جن احباب کے نام خطوط کا ایک مخصوص ذخیرہ تھا وہ میںنے جداگانہ ہر ایک کے نام شائع کردیا اب اس جلد کے پانچویں نمبر میںمختلف احباب کے نام خطوط کو جمع کر رہا ہوں اور جتنی جلدیں شائع ہوچکی ہیںاگر اس سلسلہ کے بعض خطوط رہ گئے ہوںگے وہ بھی اس میںشائع ہوجائیں گے وبا للہ التوفیق ۔ یہ سب تالیفات (جیسا کہ میںمتعدد مرتبہ بیان کرچکاہوں) حضرت اقدس علیہ الصلوٰتہ والسلام کے سوانح حیات اور سیرتہ مظہرہ کی کڑیاںہیں۔