بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم۔نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مکتوبات احمدیہ جلد پنجم نمبر چہارم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلا م کے مکتوبات حضرت نواب محمد علی خان صاحب آف مالیرکوٹلہ کے نام مکتوب نمبر( ۱) ملفوف بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم۔نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم از طرف عاید باللہ الصمد غلام احمد عافاہ اللہ وایدباخویم محمد علی خان صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آپ کاخط پہنچا۔ اس عاجز نے جو بیعت کے لئے لکھا تھا۔ وہ محض آپ کے پہلے خط کے حقیقی جواب میں واجب سمجھ کر تحریر ہوا تھا۔ کیونکہ آپ کاپہلا خط اس سوال پر متضمن تھا کہ پر معصیت حالت سے کیونکر رستگاری ہو۔ سو جیسا کہ اللہ جلشانہ نے اس عاجز پر الفا کیا تحریر میں آیا اورفی الحقیقت جذبات نفانیہ سے نجات پانا کسی کے لئے بجز