بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم مکتوبات احمدیہ جلد پنجم نمبر سوم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مکتوبات چوہدری رستم علی رضی اللہ عنہ کے نام بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ ونصلی علیٰ رسولہ الکریم (۱) پوسٹ کارڈ مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ بعد سلام مسنون۔ آپ کاعنایت نامہ پہنچا۔ انشاء اللہ العزیز یہ عاجز آپ کے لئے دعا کرے گا۔ آپ برعایت اسباب ہے کہ طریقہ مسنون ہے۔ طبیب حاذق کی طرف رجوع کریں او رطبیب کے مشورہ سے مارا بجن یا جو کچھ مناسب ہو اپنی اصلاح مزاج کے لئے عمل میں لاویں اور آپ کی ہر ایک غرض کے لئے یہ عاجز دعا کرے گا۔ کبھی کبھی آپ ہفتہ عشرہ کے بعد کارڈ یاد دلاتے رہیں اور صبر جو شعار مومن ہے اختیار کر رکھیں۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد ازقادیان ۵؍ ۱۸۸۴ء نوٹ۔ چوہدری رستم علی صاحب رضی اللہ عنہ کا تعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے براہین احمدیہ