باتوں کو دیکھ کر جلد حق سمجھ آجاتا ہے اور دونوں کتابوں کا موازنہ ہوکر ضعیف اور قوی اور ناقص اور کامل کا فرق ظاہر
ہوجاتا ہے لیکن یاد رکھیں کہ آپ ہی وکیل نہ بن بیٹھیں بلکہ ہماری طرح دعویٰ اور دلیل اپنی کتاب میں سے پیش کریں اور مباحثہ کے نظام کو محفوظ رکھنے کے لئے یہ بات بھی لازم پکڑیں کہ جس
دلیل سے اب ہم شروع کرتے ہیں اسی دلیل کا وجود اپنے بالمقابل رسالہ میں اپنی کتاب میں سے نکال کر دکھلاویں۔ علیٰ ؔ ھٰذاالقیاس ہمارے ہریک نمبر کے نکلنے کے مقابل اسی دلیل کو اپنی کتاب کی
حمایت میں پیش کریں جو ہم نے اس نمبر میں پیش کی ہو۔ اس انتظام سے بہت جلد فیصلہ ہو جائے گا کہ ان کتابوں میں سے کونسی کتاب اپنی سچائی کو آپ ثابت کرتی ہے اور معارف کا لا انتہا سمندر
اپنے اندر رکھتی ہے۔ اب ہم خدا تعالیٰ سے توفیق پاکر اول نمبر کو شروع کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ یا الٰہی سچائی کی فتح کر اور باطل کو ذلیل اور مغلوب کرکے دکھلا وَلَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ
الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ۔ اٰمین
بُرہانِ اوّل
قرآن اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت پر دلیل
قرآن شریف نے بہت زور شور سے اس دعویٰ کو پیش کیا ہے کہ وہ