تو آؔ پ کو شرمندگی اور خجالت اب اٹھانی نہ پڑتی۔ اب اے تمام حضرات آپ پر واضح رہے کہ دراصل اسلام کی فتح ہوئی اور عیسائیوں کو بڑی بھاری شکست آئی اور اس بالمقابل فریق پر طرح طرح کی آفات نازل ہوئیں کوئی موت کے پنجہ میں پھنسا کوئی اس کا ماتم دار بنا۔ کسی نے بیماری کا سخت دکھ سمجھا کہ اول تو وہ شیرخوارہ بچہ جو روز ولادت سے ہی بیمار اور ضعیف الخلقت تھا فریق کے لفظ میں داخل نہیں ہو سکتا کیا وہ بھی عیسائیوں کے ساتھ بحث کرنے گیا تھا کہ تا اس کا فوت ہونا عیسائی مذہب کیؔ صداقت پر دلیل ہوسکے اور دوسرے یہ الہام ہماری طرف سے تھا جو عیسائیوں پر یہ یہ آفتیں پڑیں گی۔ اور ہم برابر اور متواتر شرح کر چکے ہیں کہ اس الہام کا مصداق وہ عیسائی ہیں جو بحث کے وقت مباحث یا حامی بحث تھے اور عیسائیوں کو تو کوئی الہام نہیں ہوا تھا کہ ہمارے بیعت کنندوں میں سے کسی کا کوئی شیر خوارہ بچہ فوت ہو جائے گا۔ پس جبکہ تفہیم الٰہی کی رو سے الہام صرف فریق مخالف کے نفوس سے خاص تھا اور عیسائیوں کی طرف سے کوئی الہام نہ تھا اور نہ مباہلہ کے طور پر ہماری طرف سے اپنے لئے بددعا تھی اور نہ عیسائیوں کی طرف سے کوئی بددعا تھی صرف عیسائیوں کے بارے میں ایک الہام تھا پس کسی شیر خوارہ بچہ کا فوت ہو جانا کیا اس بات کی دلیل ہوسکتی ہے کہ عیسائی مذہب کی سچائی ثابت ہوئی۔ کیا عیسائیوں نے بھی کوئی الہام بتلایا تھا یا بددعا کی تھی بلکہ وہ صرف ہمارا الہام تھا جس کے بارہ میں ہم نے بتلا دیا تھا کہ یہ عیسائیوں کی نسبت ہے اور یہ کہنا کہ بعض مسلمان اس الہام کے بعد عیسائی ہوگئے اس سے بھی عیسائیوں کی صداقت پر ایک دلیل سمجھنا صرف ایک خباثت ہے اس سے زیادہ نہیں۔ اے نادان عدوّ اللہ اگر اس عرصہ میں دو چار فاسق نام کے مسلمانوں میں سے جن کو ہم نے بدمعاش پاکر اپنی جماعت سے پہلے ہی خارج کر دیا تھا۔مُردار دنیا کے لئے عیسائی ہوگئے تو ہم تجھے ثبوت دیتے ہیں کہ اس پندرہ مہینہ میں صدہا عیسائی خالصاً للہ مسلمان ہوئے پھر آخری الزام اس ہندو زادہ کا یہ ہے کہ اگر مباحثہ کے بعد دو پادری سخت بیمار ہو گئے تو یہ بھی کچھ دلیل نہیں کیونکہ تم بھی تو اکثر بیمار رہتے ہو تو اس کا جواب یہ ہے کہ اگر میں اس پندرہ مہینہ میں بیمار رہا تھا تو تمہارے کس بزرگ یاد نہیں اور وہ یہ ہے۔۱؂ اورمیں جانتا ہوں کہ یہ خداتعالیٰ کی طرف سے اس عدوّ الدین کا جواب ہے کیونکہ اس نے عیسائیوں کا حامی بن کر اسلام پر حملہ کیا اور وہ بھی بے جا اور بے ایمانی سے بھرا ہوا حملہ۔ اور ایک جزو اس خواب کی رہ گئی میں نے دیکھا کہ اس بچہ کے بدن پر کچھ پھنسی یا ثولول کی مشابہ بخارات نکل رہے ہیں۔ اور کوئی کہتا ہے کہ اس کا علاج ہلدی اور ایک اور چیز ہے۔ واللّٰہ اعلم ۔منہ