جو جلائے گئے اور نابود ہو گئے
وبذلُ الجہد قانون قدیم
مَنی للطالبین قضاء مانی
اور کوشش کرنا قانون قدیم ہے
جو مقدر حقیقی نے ڈھونڈھنے والوں کے لئے بنایا ہے
وإنی مُسلم والسِّلْمُ
دینی
فلا تُکفِرْ وخَفْ ربّ الزمانِ
اور مَیں مسلمان ہوں اور اسلام میرا دین ہے
سو تُو کافر مت ٹھہرا اور خداتعالیٰ سے خوف کر
وإن أزمعتَ تکفیری وعذلی
فقُلْ ما شئت من شوق الجنانِ
اور اگر تُو نے یہی قصد کیا ہے کہ مجھے کافر کہے اور ملامت کرے
سو جو تیری مرضی ہو وہ شوق سے کہتا رہ
ولا نخشی سہام اللاعنینا
ولا نغتاظ من تکفیر خانی
اور ہم *** کرنے
والوں کے تیروں سے نہیں ڈرتے
اور ایک بے ہودہ گو کی تکفیر سے ہم غصہ نہیں کرتے
جنحنا کاہلًا منّا ذَلولًا
لأثقال المطاعن واللِّعانِ
اور ہم نے اپنا ریاضت کش شانہ
طعن اور *** کے
بوجھوں کے لئے جھکا دیا ہے
فإن شاء المہیمن ذو جلال
یبرّء رحمۃً مما ترانی
پس اگر خدائے بزرگ چاہے گا
تو اپنی رحمت سے مجھے ان الزاموں سے بری کر دے گا جو تو مجھ پر لگاتا
ہے
وفی فمّی لسانٌ غیر أنی
أُحبّ جوابَ ربٍّ مستعانِ
اور میرے منہ میں بھی زبان ہے
مگر میں چاہتا ہوں کہ خدائے مددگار تجھ کو جواب دے
وآخر کلمنا حمدٌ وشکرٌ
لرب محسن ذی
الامتنانِ
اور ہمارا آخر کلام حمد اور شکر ہے
اس محسن رب کے لئے جس کے احسان مجھ پر ہیں