خموؔ ری منتقاۃ غیرُ کَدَرٍ مُشَعْشَعۃٌ بماء الاقترانِ اور میری شراب کی ایک چنی ہوئی شراب اور مصفا ہے جس میں الٰہی محبت کا پانی ملایا گیا ہے ولستُ مواریًا عن عین ربّی وإن اللّٰہ خلّاقی یرانی اور میں اپنے رب کی آنکھ سے پوشیدہ نہیں ہوں اور خدا جو میرا پروردگار ہے مجھے دیکھ رہا ہے یُدَہْدِءُ رأسَ کذّابٍ غیورٌ ویُہلکہ کصیدٍ مُستہانِ وہ جھوٹے کے سر کو خاک میں رولاتا ہے کیونکہ غیر تمند ہے اور اس کو اس شکار کی طرح ہلاک کرتا ہے جو سر اسیمہ اور سر گردان ہو وإنا الناظرون إلٰی قدیرٍ قریب قادرٍ حِبٍّ مُدانی اور ہم اس قدیر کی طرف دیکھ رہے ہیں جو قریب اور قادر ہے اور جو بندہ اور اس کے دل میں حائل ہو جاتا ہے وإنّا الشاربون کؤوس جدٍّ وإنّا الکاسرون فؤوس خانی اور ہم پر حکمت باتوں کے پیالے پی رہے ہیں اور ہم فضول گو کے تبروں کو توڑ رہے ہیں وإنّا الواصلون قصور مجدٍ وإنّا الفاصلون من الأدانی اور ہم بزرگی کے محلوں تک پہنچ گئے ہیں اور ہم نے ادنیٰ لوگوں سے جدائی اختیار کر لی ہے وأبدَرَنا من الرحمن بدرٌ فنحن المبدَرون ولا نُمانی اور ہمارے لئے خداتعالیٰ کی طرف سے ایک چاند نکلا ہے سو ہم چاند کو پانے والے ہیں اور انتظاری کرنے والے نہیں ونحن الفائزون کمالَ فوزٍ ونحن المنعَمون ولا نعانی اور ہم کمال کامیابی تک پہنچ گئے ہیں اور ہم نعمتوں میں وقت بسر کرتے ہیں اور سختی نہیں اٹھاتے وبارزْنا العدا مُتسلّحینا ولسنا قاعدین کمثل وانی اور ہم مسلح ہوکر مخالفوں کے مقابل پر کھڑے ہوگئے ہیں ایک سست آدمی کی طرح ہم بیٹھنے والے نہیں ہیں وما جئنا الورٰی فی غیر وقت وذوحجر یری وقت الرَّثانِ اور ہم خلق اللہ کے پاس بے وقت نہیں آئے اور عقلمند جانتا ہے کہ بارش کا وقت کونسا ہے کخُذْرُوفٍ ندحرجُ رأسَ عجزٍ وتُبْنا من ملاعبِ صولجانِ اور ہم پھر کی کی طرح اپنے عاجزانہ سر کو گردش دے رہے ہیں اور صولجان کی بازی گاہ سے ہم دست بردار ہیں