تری فی ساعۃٍ سُرَرًا لرجُلٍ وفی الأخری تراہ علی الإرانِ اور تو یہ تماشا دیکھ رہا ہے کہ ایک گھڑی ایک مرد کے لئے کئی تخت بچھے ہوئے ہوتے ہیں اور پھر دوسری گھڑی میں وہی مرد تابوت مردہ پر پڑا ہوا ہوتا ہے وإنی ناصح خِلٌّ أمینٌ ویدری نورَ علمی من یرانی اور میں ایک نصیحت دینے والا دوست اور امین ہوں اور جو شخص مجھے دیکھے وہ میرے نور علم کو معلوم کر لے گا یُکرَّمُ جاہلٌ قبل ابتلاءٍٍ وقدرُ الحَبْر بعد الامتحانِ جاہل کی تعظیم آزمائش سے پہلے ہوتی ہے اور دانا آدمی کی تعظیم اس کے امتحان کے بعد کی جاتی ہے وکفّرنی عدوّ الحق حمقًا فقلتُ اخْسَأْ، یرانی من ہدانی اور ایک سچ کے دشمن نے مجھے کافر ٹھہرایا سو میں نے کہا دفع ہو جس نے مجھے ہدایت دی وہ مجھے دیکھ رہا ہے صوارمہ علیّ مسلَّلاتٌ وإنی نحو وجہ الحِبِّ رانی اس دشمن کی تلواریں میرے پر کھینچی ہوئی ہیں اور میں اپنے پیارے اللہ کی طرف دیکھ رہا ہوں وإنی قد وصلتُ ریاض حِبّی ویطلبنی خصیمی فی المَحانی اور میں اپنے پیارے کے باغوں میں پہنچا ہوا ہوں اور دشمن مجھے جنگلوں میں تلاش کر رہا ہے ہوَیتُ الحِبَّ حتی صار روحی وأَرْنانی جِنانی فی جَنانی میں نے اس پیارے سے محبت کی یہاں تک کہ وہ میری جان ہوگیا اور میرا بہشت اس نے میرے دل میں ہی دکھا دیا بوجہ الحِبّ لستُ حریصَ مُلکٍ کفانی ما أری نفسی کفانی اس پیارے کی قسم ہے کہ میں کسی ملک کا حریص نہیں اور یہ میرے لئے کافی ہے کہ میں اپنے نفس کو فنا کی حالت میں دیکھتا ہوں عمود الخشْب لا أبغی لسقفی وحِبّی صار لی مثل البُوانِ میں لکڑی کے ستون اپنے چھت کے لئے نہیں چاہتا اور میرا پیارا میرے لئے ایسا ہوگیا ہے جیسا کہ ستون ورثنا المجد من ذی المجد حقًّا وصُبِّغْنا بمحبوب مُقانی ہم نے بزرگی کو خدائے ذی المجد سے پایا اور اس ملنے والے پیارے کے رنگ سے ہم رنگے گئے دخلتُ النار حتی صرت نارًا ونخلی فاقَ أفکارَ الأفانی میں آگ میں داخل ہوا یہاں تک کہ میں آگ ہی ہوگیا اور میری کھجور گھات پات کے فکروں سے بہت بلند بڑھ گئی