وہوؔ ربنا أرحم الراحمین۔ وأنتم تعلمون أیہا الإخوان أن فتاوی التکفیر ما کانت مبنیّۃ علی تحقیق وما کان فیہا رائحۃ صدق، بل نسجوا کلہا بمنسج الکید والظلم والزور افتراءًً وحسدًا من عند أنفسہم، وکانوا یعرفوننا ویعرفون إیماننا، ویرون بأعینہم أنّا نحن مسلمون، نؤمن باللّٰہ الفرد الصمد الأحد، قائلین لَا إلٰہ إلّا ہو، ونؤمن بکتاب اللّٰہ القرآن، ورسولِہ سیدنا محمد خاتم النبیین، ونؤمن بالملائکۃ ویوم البعث، والجنۃ والنار، ونصلی ونصوم، ونستقبل القبلۃ، ونحرّم ما حرّم اللّٰہ ورسولہ، ونُحِلُّ ما أحَلَّ اللّٰہ ورسولہ، ولا نزید فی الشریعۃ ولا ننقص منہا مثقال ذرّۃ، ونقبل کل ما جاء بہ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم وإنْ فہِمْنا أو لم نفہَم سِرَّہ ولم نُدرک حقیقتہ، وإنّا بفضل اللّٰہ من المؤمنین الموحّدین المسلمین۔ رحم کرے جیسا کہ اس نے ہم پر رحم کیا اور وہ ہمارا خدا رحم میں سب سے بڑھ کر ہے۔ اور بھائیو آپ لوگ جانتے ہیں کہ تکفیر کے فتوے کسی تحقیق پر مبنی نہیں تھے اور ان میں سچائی کی بُو بھی نہیں تھی بلکہ وہ سب فتوے مکر اور ظلم اور جھوٹ کیُ تر پر ُ بنے گئے تھے لیکن محض افترا اور نفسانی حسد سے اور یہ لوگ خوب جانتے تھے کہ ہم مومن ہیں اور اپنی آنکھوں سے دیکھتے تھے کہ ہم مسلمان ہیں خدائے واحد لا شریک پر ایمان لاتے ہیں اور کلمہ لا الہ الا اللہ کے قائل ہیں اور خدا کی کتاب قرآن اور اس کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو جو خاتم الانبیاء ہے مانتے ہیں۔ اور فرشتوں اور یوم البعث اور دوزخ اور بہشت پر ایمان رکھتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں اور روزہ رکھتے ہیں اور اہل قبلہ ہیں اور جو کچھ خدا اور رسول نے حرام کیا اس کو حرام سمجھتے اور جو کچھ حلال کیا اس کو حلال قرار دیتے ہیں اور نہ ہم شریعت میں کچھ بڑھاتے اور نہ کم کرتے ہیں اور ایک ذرہ کی کمی بیشی نہیں کرتے اور جو کچھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہمیں پہنچا اس کو قبول کرتے ہیں چاہے ہم اس کو سمجھیں یا اس کے بھید کو سمجھ نہ سکیں اور اس کی حقیقت تک پہنچ نہ سکیں اور ہم اللہ کے فضل سے مؤمن موحد مسلم ہیں۔