القصیدۃ فَدَتْکَ النفسُ یا خیرَ الأنامِ رأینا نورَ نَبْءِک فی الظلامِ تیرے پر جان قربان ہو اے بہتر مخلوقات ہم نے تیری خبر کا نور اندھیرے میں دیکھ لیا رأینا آیۃً تسقی وتُرْوِی وتشفی الغافلین من السَّقامِ ہم نے وہ نشان دیکھ لیا جو پلاتا ہے اور سیراب کرتا ہے اور غافلوں کو مرض سے شفا بخشتا ہے رأینا النَّیِّرینِ کما أشرتَا قد انخسفا لتنویر الأنامِ ہم نے سورج اور چاند کو دیکھ لیا جیسا کہ تو نے اشارہ کیا تھا بہ تحقیق دونوں کو گرہن لگ گیا تا خلقت منور ہو بحمد اللّٰہ قد خسَفا وکانا شریکَیْ مِحَنِ أیّامِ الصِّیامِ شکر خداتعالیٰ کا کہ دونوں کو گرہن لگ گیا اور دونوں رمضان کی تکالیف کے شریک ہو گئے أتانا النصر بعد ثلاثِ مءۃٍ وبعدَ مرورِ مُدّۃِ ألف عامِ ہمیں خداتعالیٰ کی مدد تیرہ سو برس گذرنے کے بعد آئی بدا أمرٌ یُعین الصّادقینا ولا یُبقِی شکوکَ ذوی الخصامِ وہ امر ظاہر ہوا جو صادقوں کی مدد کرتا ہے اور جھگڑنے والوں کے شکوں کو باقی نہیں رکھتا بدا بطلٌ یحارب کلَّ خصمٍ ویضرب بالصّوارم والسّہامِ وہ دلیر ظاہر ہوا جو ہر یک دشمن سے لڑائی کرتا ہے اور تلواروں اور تیروں کے ساتھ مارتا ہے فلیس لمنکر عذرٌ صحیح سوی التسویل زورًا کالحرامی پس منکر کا کوئی صحیح عذر نہیں ہے سوا اس کے جو چوروں کی طرح جھوٹی باتیں آراستہ کرے فھذا یَوْمُ تَہْنیۃٍ وفتحٍ وتنجیۃِ الخلائق من أثامِ پس یہ دن مبارک بادی اور فتح کا ہے اور خلقت کو گناہ سے نجات دینے کا دن ہے