ألا ترون إلی شیوننا المتنزلۃ، وأیّامنا المُدبِرۃ، ومصائبنا اللاحقۃ؟ ما نزلت ہذہ البلایا إلا لغفلتنا وتغافُلنا فی ملّتنا، وعسٰی أن یرحم
اللّٰہ إن کنتم تائبین۔ ومن ذہب إلی البلاد الإنکلیزیۃ خالصًا للّٰہ فہو أحد من الأصفیاء ، وإنْ تدرکہ الوفاۃ فہو من الشہداء ۔ فیا حُماۃَ الملّۃ، ویا أہلَ الغیرۃِ والحمیّۃ، ویا نُصراءَ الشریعۃ المحمدیۃ، اعرفوا الزمان
فإن الحین قد حان، وہذا ہو الزمان الذی کنتم تؤمّلونہ، وہذا ہو الأوان الذی ما زلتم ترجونہ، وہذا ہو المہدی الذی تنتظرونہ۔ إن القمر والشمس ینخسفان، واللیل والنہار یشہدان، فہل أنتم تأتوننی یا معشر الإخوان
أو تولّون مُدبرین؟ ہا أنتم وجدتم ما کنتم فقدتم، فبادِروا إلی الفضل الذی نزل إلیکم، والمجدّدِ الذی بُعث لدیکم، فلا تشکّوا ولا ترتابوا وقُوموا بہممٍ تزول بہا الجبال وتہرب الأفیال۔ ولا تحقّروا أیامَ اللّٰہ فیحلّ بکم
غضبُہ
کیا تم تنزلی حالتوں اور ادبار کے دنوں کو نہیں دیکھتے اور ان مصیبتوں کو نہیں دیکھتے جو لاحق
ہیں یہ بلائیں صرف ہماری غفلت کی وجہ سے اتری ہیں اورعنقریب ہے کہ خدا تم پر
رحم کرے
اگر تم توبہ کے ساتھ اس کی طرف رجوع کرو۔ اور جو شخص وعظ کے لئے انگریزی ملکوں کی طرف خالصاً للہ جائے گا پس وہ
برگزیدوں میں سے ہو گا اور اگر اس کو موت آ جائے
گی تو وہ شہیدوں میں سے ہو گا۔سو اے حامیانِ ملت
اور اے صاحبانِ غیرت اور حمیت اور اے مددگاران شریعت زمانہ کو پہچان لو
کیونکہ وقت آ گیا اور یہ وہی زمانہ ہے جس کے آنے کے تم
امیدوار تھے اور یہ وہی وقت ہے
جس کی امیدیں ہمیشہ سے تھیں اور یہ وہی مہدی ہے جس کے انتظار میں تم تھے دیکھو چاند اور سورج کو
گرہن ہو گیا پس اب بھی آؤ گے یا نہیں
خبردار تم
نے وہ زمانہ پا لیا جو کھویا تھا۔ سو اس فضل کی طرف دوڑو جو تم پر
اترا اور اس مجدد کی طرف آؤ جو مبعوث ہوا اور کچھ شک و شبہ مت کرو اوران ہمتوں کے ساتھ اٹھو
جن سے پہاڑ دور ہو
جاتے ہیں اور ہاتھی بھاگتے ہیں اور خداتعالیٰ کے دنوں کی تحقیر مت کرو اور اگر ایسا کیا تو تم پر غضب