ولا یرتع اللسان فی کل مرتع بإطلاق الزمام۔ ولقد أدخل اللّٰہ حُبَّنا فی قلبہ، فیحبّنا ونحبّہ، وکلّ ما وعد ہذا الرجل وتکلّمَ فأَتیقّنُ أنہ ہو أہلہ،
وسینجز کما وعد، وأرجو أن یجعلہ اللّٰہ سببا لریع بذرنا، وسوغ حلبنا، وہو أحسن المسبّبین۔ ورأیتُ أنہ رجل مرتاض صابر لا یشکو ولا یفزع، ورأیت مرؔ ارا أنہ یقنع علی أدنی المأکولات والملبوسات، ولو لم
یکن لحاف فلا یطلبہ، بل یدفع البرد من التضحی واصطلاء الجمر، ولا یسأل تعفّفًا۔ ووجدتُ فیہ آثار الخشوع والحلم والإنابۃ ورقّۃ القلب، واللّٰہ أعلم وہو حسیبہ۔ وما قلت إلا ما رأیت، فلا تعجبوا من رحمۃ اللّٰہ
أن تکفکِفَ ما دَہَمَنا مِن حرج بسعی ہذا الرجل، واللّٰہ یفعل ما یشاء ، لا مانع لما أراد، ولا رادّ لما جاد، وہو حافظُ دینہ وناصر کل من ینصر الدین۔
اور زبان کو ہر ایک چراگاہ میں مطلق العنان نہیں چھوڑتا
اور خدا تعالیٰ نے ہماری محبت اس کے دل میں ڈال دی
سو ہم سے وہ محبت رکھتا ہے اور ہم اس سے اور جو کچھ اس نے کہا اور وعدہ کیا میں یقین رکھتا ہوں کہ وہ اس کا
اہل ہے اور جیسا کہ
کہا ویسا ہی کرے گا اور میں امید رکھتا ہوں کہ خدا اس کو ہمارے بیج کی نشوونما اور تروتازگی کا باعث
کرے اور ہمارا دودھ اس کے ذریعہ سے خوشگوار ہو جاوے۔ اور خدا سب مسببوں سے نیک
تر ہے اور میں نے دیکھا کہ یہ شخص ریاضت کش اور صابر ہے شکوہ اور جزع فزع اس کی سیرت نہیں اور میں نے بارہا دیکھا کہ یہ شخص ادنیٰ چیزوں کے کھانے پر کفایت کرتا ہے اور ایسا ہی
ادنیٰ ملبوسات پر اگر لحاف نہ ہو تو اس کو مانگتا نہیں بلکہ دھوپ میں بیٹھنے اور آگ سیکنے سے گذارہ کر لیتا ہے اور تکلیف اٹھا کر اپنے تئیں سوال سے باز رکھتا ہے میں نے اس میں فروتنی اور حلم
اور انابت اور نرمئ دل کو پایا اور خدا بہتر جانتا ہے اور وہ اس کا حسیب ہے میں نے جو دیکھا سو کہا پس خدا کی رحمت سے کچھ تعجب مت کرو کہ وہ اس شخص کی سعی سے ان حرجوں کو
اٹھادے جو ہمیں پہنچ گئے اور خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے جس بات کو وہ چاہے کوئی اس کو روک نہیں سکتا اور جو کچھ وہ دیوے کوئی اس کو رد نہیں کرسکتا وہ اپنے دین کا حافظ ہے اور تمام ان لوگوں
کی مدد کرتا ہے جو اس کے دین کی مدد کریں۔