لن تُعجِزوا بمکائد ربَّ السما لِلّٰہِ سُلطانٌ علی السلطانِِ تم ہرگز اپنے فریبوں سے خدا تعالیٰ کو عاجز نہیں کرسکتے خدا تعالیٰ کا تسلط ہریک تسلط پر غالب ہے اُنظُرْ ذُکاءً ثم قمرًا مُنصِفًا ہذانِ للکذّاب ینخسفانِ؟ سورج اور چاند کو منصف ہونے کی حالت میں دیکھ کیا ان دونوں کو ایک کذاب کے لئے گرہن لگا یا لاعنی خَفْ قَہْرَ ربٍّ شاہدٍ ویُریک آیاتٍ من الإحسانِ اے میرے *** کرنے والے خدا تعالیٰ سے جو گواہ ہے خوف کر اور وہ تجھے اپنے نشان دکھاتا ہے قمر القدیر وشمسہ بقضاۂ خُسِفَا وأنت تصول کالسِّرحانِ چاند اور سورج کو گرہن لگا اور تو ابھی بھیڑیئے کی طرح حملہ کر رہا ہے لِلّٰہِ آیات یُریہا بعدہا ہذانِ قد جاء اک کالعنوانِ ان دونوں کسوفوں کے بعد خدا تعالیٰ کے اور بھی نشان ہیں یہ دونوں عنوان کی طرح ظاہر ہوئے ہیں ہذا من اللّٰہ الکریم المحسنِ فاستیقِظوا مِن رقدۃ العصیانِ یہ خدائے کریم محسن کی طرف سے ہے سو تم نافرمانی کی نیند سے بیدار ہو جاؤ من کان فی بئر الشقا متہافتًا لا یُنصَرَنْ بل یُہلَکَنْ کالعانی جو شخص بدبختی کے کنوئیں میں گرنے والا ہو اس کو مدد نہیں دی جاوے گی بلکہ وہ قیدی کی طرح مرے گا لاؔ تحسبوا بَرَّ الفساد حدیقۃً عَذْبَ الموارد مثمِرَ الأغصانِ تم ایسے باغ کو فساد کا جنگل مت خیال کرو جس کا میٹھا پانی اور شاخیں پھلدار ہیں لا تظلموا لا تعتدوا لا تجرُؤوا وتَباعدوا عن ذلک اللَّہبانِ ظلم مت کرو تجاوز مت کرو دلیری مت کرو اور اس لہبان سے دور رہو لا تُکفِروا یا قومِ ناصِرَ دینکم واخشَوا الملیکَ وساعۃَ اللقیانِ اے میری قوم دین کے حامی کو کافر مت ٹھہراؤ اور اس حقیقی بادشاہ سے ڈرو اور نیز ملاقات کے دن سے قد جئتکم یا قومِ من ربّ الوریٰ بُشریٰ لتوّابٍ إذا لاقانی اے میری قوم میں تمہاری طرف خدا تعالیٰ کی طرف سے آیا ہوں اس توبہ کرنے والے کو خوشخبری ہو جب وہ مجھ سے ملے