توبوا من الہفوات یغفر ذنبکم واللّٰہُ بَرٌّ واسعُ الغفرانِ اپنی لغزشوں سے توبہ کرو تا تمہارے گناہ بخشے جاویں اور خدا تعالیٰ نکوکار وسیع المغفرت ہے قد جاء مَہْدِیْکم وظہرتْآیۃٌ فاسعوا بصدق القلب یا فتیانی تمہارا مہدی آگیا اور نشان ظاہر ہوگیا سو اے میرے جوانوں دلی صدق سے کوشش کرو عندی شہادات فہل من مؤمن نورٌ یری الدانی فہل من دانی میرے پاس گواہیاں ہیں پس کوئی ایمان لانے والا ہے ایک نور ہے جو نزدیک آنے والا اس کو دیکھتا ہے پس کیا کوئی نزدیک آنے والا ہے ظہرؔ تْ شہادات فبعد ظہورہا ما عذرکم فی حضرۃ السلطانِ گواہیاں ظاہر ہو گئیں سو ان کے ظہور کے بعد اللہ تعالیٰ کی جناب میں کیا عذر کرو گے ہذا أوان النصر من رب السّما ذی مُصْمِیاتٍ مُوبِقِ الفتّانِ یہ رب السماء کی طرف سے مدد کا وقت ہے جس کے تیر خطا نہیں کرتے اور فتنہ انگیز کو ہلاک کرتا ہے نزلتْ ملا ئکۃ السماء لنصرنا رَعَبَ العدا من عسکرٍ روحانی ہماری مدد کے لئے آسمان سے فرشتے اتر آئے لشکر روحانی سے دشمن ڈر گئے دخلتْ بروق الدّین فی أرض العدا وبدا الہُدیٰ کالدّرر فی اللمعانِ دین کی روشنی دشمنوں کی زمین میں داخل ہوگئی اور ہدایت چمکنے والے موتیوں کی طرح ظاہر ہوگئی أفترقُبون کظالمین جہالۃً رجلا حریصَ السفک والإثخانِ کیا تم ظالموں کی طرح محض اپنی جہالت سے ایسے آدمی کی انتظار کرتے ہو جو خونریزی کا حریص اور بہت خونریز ہو لستم بأہلٍ للمعارف والہدی فتلاعبوا بالدّین کالصّبیانِ تم اس بات کے اہل نہیں ہو جو معارف اور ہدایت تمہیں معلوم ہو سو بچوں کی طرح دین کے ساتھ کھیلتے رہو لا تعرفون نکات صحفِ إِلٰہنا تتلون ألفاظًا بغیر معانِی تم ہمارے خدا کے صحیفوں میں جو معارف ہیں ان کو پہچانتے نہیں اور الفاظ کو بغیر معانی کے پڑھتے ہو قد جئتکم مثلَ ابن مریم غربۃً حقٌ وربّی یسمعَنْ ویرانی میں ابن مریم کی طرح غریب ہوکر تمہارے پاس آیا ہوں یہ حق ہے اور میرا رب سنتا ہے اور دیکھ رہا ہے