الوقت یدعو مصلحًا ومجدّدًا
فارْنوا بنظرٍ طاہرٍ وجنانِ
وقت ایک مصلح اور مجدد کو بلا رہا ہے
سو تم ایک نظر اور پاک دل
کے ساتھ دیکھو
أتظنّ أنّ اللّٰہ یخلف وعدہ
أفأنت تُنکر موعدَ الفرقانِ
کیا تو گمان کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے وعدہ کو پورا نہیں کرے گا
کیا تو فرقان کے وعدہ سے انکار کرتا ہے
یا أیہا
الناس اترُکوا طرق الإبا
کُونوا لوجہ اللّٰہ من أعوانی
اے لوگو سرکشی کی راہوں کو چھوڑ دو
اور خالصًا للہ میرے انصار میں سے بن جاؤ
یا أیہا العادون فی جہلا تہم
توبوا من الإفساد
والطغیانِ
اے وے لوگو جو باطل باتوں میں حد سے گزر گئے ہو
فساد اور بے اعتدالی سے توبہ کرو
لا تُغْضبوا المولٰی وتُوبوا واتّقوا
وکخائف خِرّوا علی الأذقانِ
اپنے مولیٰ کو غصہ مت
دلاؤ اور توبہ کرو اور تقویٰ اختیار کرو
اور ڈرنے والوں کی طرح اپنی ٹھوڑیوں پر گرو
القمر یہدیکم إلی نور الہدیٰ
والشمس تدعوکم إلی الإیمانِ
چاند تمہیں ہدایت کی طرف رہنمائی کرتا
ہے
اور سورج تمہیں ایمان کی طرف بلا رہا ہے
ظہرتْ لکم آیاتُ خلّاق الوری
فی مُلْکِکم لمؤیَّدٍ سُبْحانِیْ
تمہارے فائدہ کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے نشان ظاہر ہو گئے
وہ تمہارے ہی
ملک میں مؤید سبحانی کے لئے ظاہر ہوئے
ہل ہذہ مِن قسمِ عملِ مُنجِّمٍ
أو آیۃٌ عُظمٰی عظیم الشّانِ
کیا یہ کسی نجومی کا کام ہے
یا خدا تعالیٰ کا ایک عظیم الشان نشان ہے
ہٰذا حدیثٌ مِن نبیٍّ
مصطفٰی
کہفِ الأنام وسیّد الشجعانِ
یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہے
پناہ خلقت کی اور سردار بہادروں کے
جلتِ الفتوحُ وبان صدق کلامنا
وتبیّنتْ طرق الہدی ومکانی
فتوح ظاہر
ہو گئی اور ہماری کلام کا صدق کھل گیا
اور ہدایت کے رستے اور میرا مرتبہ نمودار ہوگیا
أفبعدَ ما کُشِف الغطا بقِی الإبا
ویلٌ لمجترءٍ مُصِرٍّ جانیِ
کیا پردہ کھلنے کے بعد پھر سرکشی باقی رہ
گئی
اس شک پر واویلا ہے جو گستاخ اصرار کرنے والا گنہگار ہو