ہلؔ کان ہذا فعلَ ربٍّ قادرٍ
أم ہل تراہ مکائدَ الإنسانِ
کیا یہ خدا تعالیٰ کا فعل ہے
یا تو اس کو انسان کا فریب سمجھتا
ہے
ہذا نجومٌ أو من الجَفْر الذی
فکّرتَ فیہ کمفترٍ فَتّانِ
کیا یہ نجوم ہے یا وہ جفر ہے
جس میں تو نے مفتریوں فتنہ انگیزوں کی طرح فکر سے کام لیا ہے
فارجِعْ إلی الحق الذی أخزی
العدا
وأہانَ کلَّ مکفِّر لَعَّانِ
سو اس خدا کی طرف رجوع کر جس نے دشمنوں کو رسوا کیا
اور ہریک کافر ٹھہرانے والے *** کرنے والے کو بے عزت کر دیا
الیوم بعدَ مرور شہر صیامنا
عِیدٌ لأقوامٍ لنا عِیدانِ
آج رمضان کے گزرنے کے بعد
اور لوگوں کے لئے ایک عید ہے اور ہمارے لئے دو عیدیں
الیوم یومٌ طیّب ومبارکٌ
یُخزی بآیتہ ذوی الطغیانِ
آج دن پاک اور مبارک
ہے
اپنے نشانوں کے ساتھ رسوا کر رہا ہے
مَن حارب المقبولَ حاربَ ربَّہُ
فہوی شَقًا فی ہُوّۃ الخسرانِ
جس نے مقبول سے جنگ کیا اس نے اپنے رب سے جنگ کیا
سو وہ بدبختی سے زیاں
کاری کے گڑھے میں گرا
مَن کان فی حفظ الإلٰہ وعَوْنِہِ
مَن یُہلکَنْہ وإنْ سعی الثَّقَلانِ
جو شخص خدا تعالیٰ کی حفاظت اور مدد میں ہو
اس کو کون ہلاک کر سکتا ہے اگرچہ جنّ و انس کوشش
کریں
کِیدُوا جمیعًا کلُّکم لإہانتی
ثم انظُروا إکرامَ من صافانی
تم سب مل کر میری اہانت کے لئے کوشش کرو
پھر دیکھو کہ کیونکر مجھے وہ بزرگی دیتا ہے جس نے مجھے اپنی دوستی کیلئے
خالص کیا ہے
قُوموا لتحقیری بعزمٍ واحدٍ
ثم انظُروا إعظامَ من والانی
تم میرے حقیر کرنے کے لئے ہی ایک ہی قصد کے ساتھ اٹھ کھڑے ہو
پھر دیکھو کہ کیونکر وہ مجھے عزت بخشتا ہے
جس نے مجھے دوست پکڑا ہے
کونوا کذئبٍ ثم صُولوا بالمُدیٰ
ثم انظُروا إقدام مَن ناجانی
تم بھیڑیئے ہو جاؤ پھر کاردوں کے ساتھ حملہ کرو
پھر دیکھو کہ کیونکر وہ میدان میں آتا ہے جو میرا
ہمراز ہے
ہل یستوی أہل السعادۃ والشقا
أفأنت أعمی أو أخُ الشیطانِ
کیا سعید اور بدبخت برابر ہوسکتا ہے
کیا تو اندھا ہے یا شیطان کا بھائی