ثم ألّفتُ بعدہا حمامۃ البشری، فیہ بشرٰی للذین یطلبون الحق وتفصیل کلُّ ما قلنا من قبل، والتی تنہالُ من تلک الرسائل متفرّقا یُعطی
ہذا الکتابُ مجتمعا للجائعین؛ ونِسبتُہ إلیہا کنسبۃ شجرۃ إلی بذرہا، وجاء بحمد اللّٰہ حسَنًا مبسوطًا مُبارؔ کًا۔ وأما ثمن ہذہ الکتب فہی ہدیۃ لبلاد الحجاز وبلاد الشام والعراق والمصریین والأفریقیین کلہم، ولکل
من کان عالما منصفا مع صفر الید۔ وأما غیرہم فعلیہم إن أرادوا اشتراء ہا أن یُرسلوا روبیۃ فی ثمن ’’الحمامۃ‘‘، وکذلک فی ثمن ’’الکرامات‘‘، ونصفہا فی ثمن ’’التبلیغ‘‘، وآنَتینِ ’’للتحفۃ‘‘
إن کانوا مشترین۔ وإنّا نقصنا آنۃً من ثمن ’’التحفۃ‘‘ رعایۃً للشائقین۔
وما ألّفتُ ہذہ الکتب إلا لأکباد أرض العرب، وکان أعظم مراداتی أن تشیع کتبی فی تلک الأماکن المقدسۃ والبلاد المبارکۃ
پھر
چوتھی کتاب تالیف کی جس کا نام حمامۃ البشری ہے اور حمامۃ البشری میں ان لوگوں کے لئے بشارتیں ہیں جو حق کے طالب ہیں اور نیز ہر ایک اس امر کی تفصیل ہے جس کو ہم پہلی کتابوں میں بیان
کرچکے ہیں اور جو کچھ پہلی کتابوں سے متفرق طور پر
فوائد علمیہ کی بارش ہوتی ہے یہ کتاب حمامۃ البشریٰ بھوکوں کے لئے ایک ہی جگہ پر پیش کر دیتی ہے اور اس کی نسبت دوسری کتابوں
کی طرف ایسی ہے جیسی درخت کی اپنے بیج کی طرف اور خدا کی حمد اور شکر ہے کہ یہ کتاب مبسوط اور مبارک ہے اور قیمت کے بارہ میں حال یہ ہے کہ یہ کتابیں ملک حجاز اور بلاد شام اور
عراق اور مصریوں
اور افریقیوں کے لئے تو مفت بطور ہدیہ ہیں اور ایسا ہی اس کے لئے بھی جو عالم اور منصف مزاج اور تہیدست ہو اور دوسروں
کو قیمت سے ملیں گی سو اگر وہ خریدنا
چاہیں تو لازم ہے کہ حمامۃ البشریٰ کی ایک روپیہ قیمت بھیجیں۔
اور ایسا ہی ایک روپیہ کرامات الصادقین کے لئے اور آٹھ آنہ تبلیغ کی قیمت اور دو آنہ تحفہ کی
اگر خریداری کا ارادہ ہو۔ اور ہم
نے ایک آنہ تحفہ کی قیمت سے بپاس خاطر شائقان کم کر دیا ہے۔
اور میں نے ان کتابوں کو صرف زمین عرب کے جگر گوشوں کے لئے تالیف کیا ہے اور میری بڑی مراد یہی تھی
کہ ان مقدس
جگہوں اور مبارک شہروں میں میری کتابیں شائع ہو جائیں