فاذہبوا سارعین مبادرین إلی بیوتکم، لتُعطَوا أجرَ قنوتکم، وأْتونی بماؔ کان عندکم من أثارۃِ مال بقی من زوال، مِن نوع حِلیۃٍ من ذہب
کان أو فضّۃ، أو حُلی جیرانکم وخلانکم، ولا تترکوا شیئا منہا، وارجعوا مستعجلین۔ وإنی أقرأ علیہا کلماتٍ کرُقْیۃٍ، وأعکف علی ہذا العمل إلی بضع ساعۃ، فتہیج فی الحلی ثورۃُ مَزِیَّۃ، وکلُّ حِلیۃ تربو وتنمو،
والزیادات فیہا تبدو، حتی تکون الحلی مءۃَ أمثالہا، وتنزل علیہا برکات بکمالہا وتُعجِب الناظرین۔
ولا تعجبوا لہذا الحدیث، فإن فیہ سر کسرِّ التثلیث، فلا تسألونی عن دلائل کفلسفیین۔ العمل عجیب، والوقت
قریب، وتکونون من بعد قومًا متنعّمین۔ فاغترّوا بقول الکاذب المکّار، وحسبوا ہذا العمل کالتثلیث من الأسرار، بما لکَزہم حمارُ الجہل
سو اپنے گھروں کی طرف جلدی کرکے دوڑو تاکہ تم کو اس
فرمانبرداری کا اجر ملے اور میرے پاس
وہ سب مال لے آؤ جو از قسم زیور چاندی اور سونے کے تمہارے گھروں میں باقی رہ گیا ہو اور اپنے ہمسائیوں اور
دوستوں کے بھی زیور لے آؤ اور
اپنے گھروں میں کچھ نہ چھوڑو اور پھر جلد واپس آ جاؤ۔
اور میں ان زیوروں پر ایک منتر پڑھوں گا اور چند گھنٹے وہی عمل کرتا رہوں گا تب
زیوروں میں ایک جوش بڑھنے کا پیدا ہوگا اور ہریک
زیور پھولے گا اور بڑھے گا اور ان کا بڑھنا صاف
معلوم ہو جائے گا یہاں تک کہ وہ زیور سو گنا ہو جائے گا۔ اور اس پر کامل
برکتیں نازل ہوں گی اور دیکھنے والے تعجب کریں گے۔
اور اس
عمل سے کچھ تعجب مت کرو کیونکہ یہ بھی ایک ایسا ہی بھید ہے جیسا کہ تثلیث کا بھید سو تم
فلسفیوں کی طرح اس کے دلائل مت پوچھو۔ عمل عجیب ہے اور وقت قریب ہے اور تم
بعد اس کے
بڑے مالدار ہو جاؤ گے پس وہ لوگ اس فریبی کی بات پر دھوکا کھا گئے
کیونکہ جہالت کا گدھا ان کو ایسی لات مار چکا تھا جو کاٹنے والی تھی