جنگ مقدس یعنی تحقیق حق کے واسظے اہل اسلام اور عیسائیان امرت سر میں بمقام امرت سر مباحثہ 22 مئی 1893ء سے شروع ہو کر 5 جون 1893 کو ختم ہوا اہل اسلام کی طرف سے حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی بحث کے لیے قادیاں سے امرت سر تشریف لائے اور عیسائی صاحبان کی طرف سے ڈپٹی عبد اللہ آتھم صاحب پنشنر انتخاب ہو کر جلسہ مباحثہ میں پیش ہوئے۔ راقم کو مصدقہ تحریریں چھاپ کر مشتہر کرنے کی جلسہ بحث میں ہر دوجانب سے اجازت دی گئی۔ جو حرف بحرف مطابق روزانہ مصدقہ بحث ہر دوجانب چھپ کر شائع ہوا کی اور وہ سب کاپیاں فروخت ہو گئیں ۔ اب بار دوم اُسی حیثیت سے شایقین کے لئے چھاپی گئیں۔ راقم شیخ نور احمد مالک و مہتمم ریاض ہند پریس امرت سر (پنجاب)