پہنچنے ہمارے رجسٹری شدہ اشتہارات کے حاضر میدان مباہلہ نہ ہوئے تو یہی ایک پختہ دلیل اس بات پر ہوگی کہ وہ درحقیقت اپنے عقیدہ تکفیر میں اپنے تئیں کاذب اور ظالم اور ناحق پر سمجھتے ہیں بالخصوص سب سے پہلے شیخ محمد حسین بٹالوی صاحب اشاعۃ السنۃ کا فرض ہے کہ میدان میں مباہلہ کیلئے تاریخ مقررہ پر امرتسر میں آجاوے کیونکہ اس نے مباہلہ کے لئے خود درخواست بھی کردی ہے اور یاد رہے کہ ہم بار بار مباہلہ کرنا نہیں چاہتے کہ مباہلہ کوئی ہنسی کھیل نہیں ابھی تمام مکفّرین کا فیصلہ ہوجانا چاہئے پس جو شخص اب ہمارے اشتہار کے شائع ہونے کے بعد گریز کرے گا اور تاریخ مقررہ پر حاضر نہیں ہوگا آئندہ اس کا کوئی حق نہیں رہے گا کہ پھر کبھی مباہلہ کی درخواست کرے اور پھر ترک حیا میں داخل ہوگا کہ غائبانہ کافر کہتا رہے اتمام حجت کے لئے رجسٹری کراکر یہ اشتہار بھیجے جاتے ہیں تا اس کے بعد مکفّرین کو کوئی عذر باقی نہ رہے اگر بعد اس کے مکفّرین نے مباہلہ نہ کیا اور نہ تکفیر سے باز آئے تو ہماری طرف سے ان پر حجت پوری ہوگئی۔ بالآخر یہ بھی یاد رہے کہ مباہلہ سے پہلے ہمارا حق ہوگا کہ ہم مکفّرین کے سامنے جلسہ عام میں اپنے اسلام کے وجوہات پیش کریں۔ والسلام علی من اتبع الھُدیٰ۔
المشتھر خاکسار میرزا غلام احمد۔ ۳۰ شوال ۱۳۱۰ھ
اتماؔ م حجت
اگر شیخ محمد حسین بٹالوی دہم ذیقعد ۱۳۱۰ کو مباہلہ کے لئے حاضر نہ ہوا تو اسی روز سے سمجھا جائے گا کہ وہ پیشگوئی جو اس کے حق میں چھپوائی گئی تھی کہ وہ کافر کہنے سے توبہ کرے گا پوری ہوگئی بالآخر میں دعا کرتا ہوں کہ اے خداوند قدیر اس ظالم اور سرکش اور فتّان پر *** کر اور ذلّت کی مار اس پر ڈال جو اب اس دعوت مباہلہ اور تقرّری شہر اور مقام اور وقت کے بعد مباہلہ کے لئے میرے مقابل پر میدان میں نہ آوے اور نہ کافر کافرکہنے اور سب اور شتم سے باز آوے۔ آمین ثم آمین۔
یاایھاا لمکفّرون تعالواالی امرھوسنۃ اللّٰہ ونبیہ لافحام المکفّرین المکذّبین۔ فان تولیتم فاعلموا ان لعنۃ اللّٰہ علی المکفّرین الذین استبان تخلفھم وشھد تخوفھم انھم کانوا کاذبین۔ المشتھر مرزا غلام احمد قادیانی
اس میں تمام علماء مکفّرین کو بہ تقرری تاریخ دہم ذی قعد ۱۳۱۰ بمقام امرتسرمباہلہ کیلئے بلایاگیا ہے۔