میں یقین کرتا ہوں کہ جناب کو بھی وہ انتظام اور شرائط منظور ہوں گے اس لئے مہربانی کر کے اپنی فرصت میں مجھے اطلاع بخشیں کہ آپ ان شرائط کو قبول کرتے ہیں یا نہیں۔
آپ کا تابعدار:۔ایچ مارٹن کلارک ایم ڈی سی ایم (اڈنبرا) ایم۔ آر۔ اے۔ ایس۔ سی۔ ایم۔ ایس
شرائط انتظام مباحثہ قرار یافتہ مابین عیسائیاں و مسلماناں
(ترجمہ از انگریزی)
( ۱) یہ مباحثہ امرتسر میں ہوگا (۲) ہر ایک جانب میں صرف پچاس اشخاص حاضر ہوں گے۔ پچا۱س ٹکٹ مرزا غلام احمد صاحب عیسائیوں کو دیں گے اور پچاس ٹکٹ ڈاکٹر کلارک صاحب مرزاصاحب کو مسلمانوں کے لئے دیں گے۔ عیسائیو۲ں کے ٹکٹ مسلمان جمع کریں گے اور مسلمانوں کے عیسائی۔۳۔ مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مسلمانوں کی طرف سے اور ڈپٹی عبداللہ آتھم خاں صاحبؔ عیسائیوں کی طرف سے مقابلہ میں آئیں گے۔ ۴۔ سوائے ان صاحبوں کے اور کسی صاحب کو بولنے کی اجازت نہ ہوگی۔ ہاں یہ صاحب تین شخصوں کو بطور معاون منتخب کر سکتے ہیں مگر ان کو بولنے کا اختیار نہ ہوگا۔ ۵۔ مخالف جانب صحیح صحیح نوٹ بغرض اشاعت لیتے رہیں گے۔ ۶۔کوئی صاحب کسی جانب سے ایک گھنٹہ سے زیادہ نہ بول سکیں گے۔ ۷۔ انتظامی معاملات میں صدر انجمن کا فیصلہ ناطق مانا جائے گا۔ ۸۔ دو صدر انجمن ہوں گے یعنی ایک ایک ہر طرف سے جو اس وقت مقرر کئے جائیں گے۔ ۹۔ جائے مباحثہ کا تقرر ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک صاحب کے اختیار میں ہوگا۔ ۱۰۔ وقت مباحثہ ۶ بجے صبح سے ۱۱ بجے صبح تک ہوگا۔ ۱۱۔ کل وقت مباحثہ دو زمانوں پر منقسم ہوگا۔ (ا) ۶ دن یعنی روز پیر مئی ۲۲ سے ۲۷ مئی تک ہوگا اور اس وقت میں مرزاصاحب کو اختیار ہوگا کہ اپنا یہ دعویٰ پیش کریں کہ ہر ایک مذہب کی صداقت زندہ نشانات سے ثابت کرنی چاہئے جیسے کہ انہوں نے اپنی چٹھی ۴؍ اپریل ۱۸۹۳ء موسومہ ڈاکٹر کلارک صاحب میں ظاہر کیا ہے۔ ۱۲۔ پھر دوسرا سوال اٹھایا جائے گا۔ پہلے مسئلہ الوھیت مسیح پر۔