لفظوں میں مسیح موعود ہی نام ہونا چاہیئے نہ اور کچھ ۔ اس خبر کو سمجھنے کے لئے پہلے مندرجہ ذیل آیات کو یکجائی نظر سے دیکھ لینا چاہیئے مثلًا یہ آیات ۔ ۲ ۔یعنی خدا تعالیٰ نے اس عورت کو ہدایت دی جس نے اپنی شرمگاہ کو نامحرم سے بچایا۔ پس خدانے اس میں اپنی روحؔ کو پھونک دیااور اس کو اور اُس کے بیٹے کو دنیا کے لئے ایک نشان ٹھہرایا اورخدا نے کہا کہ یہ اُمت تمہاری ایک ہی اُمّت ہے اورمَیں تمہار ا پروردگار ہوں سو تم میری ہی بندگی کرو۔ مگر وہ فرقہ فرقہ ہو گئے اور اپنی بات کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا او رباہم اختلاف ڈال دیا اور آخر ہر یک ہماری ہی طرف رجوع کرے گا۔ اور تمام فرقے ایسی ہی حالت پر رہیں گے یہاں تک کہ یاجوج اورماجوج کھولے جائیں گے اور ہر یک بلندی سے دوڑتے ہوں گے اور جب تم دیکھو کہ یاجوج ماجوج زمین پر غالب ہو گئے تو سمجھو کہ وعدہ سچا مذہب حق کے پھیلنے کا نزدیک آگیا اور وہ وعدہ یہ ہے ۱ اورپھر فرمایا کہ اس وعدہ کے ظہور کے وقت کفار کی آنکھیں چڑھی ہوں گی اور کہیں گے کہ اے وائے ہم کو۔ ہم اِس سے غفلت میں تھے بلکہ ہم ظالم تھے یعنی ظہور حق بڑ ے زور سے ہو گا اور کفا ر سمجھ لیں گے کہ ہم خطا پر ہیں اِن تمام آیات کا ماحصل یہ ہے کہ آخری زمانہ میں دُنیا میں بہت سے مذہب پھیل جائیں گے اور بہت سے فرقے ہو جائیں گے پھردو قومیں خروج کریں گی جن کا عیسائی مذہب ہو گا اور ہریک طور کی بلندی وہ حاصل کریں گے اور جب تم دیکھو کہ عیسائی مذہب اور عیسائی حکومتیں دُنیا میں
* نوٹ۔حزقیل ۳۸ باب اور ۳۹ باب آیت ۵،۶ روضۃ الصفا بیان اقلیم چہارم پنجم و ششم و تفسیر معالم۔ منہ