غ۔ پیش از وجود مسیح جو چودہ سو برس تک علماء یہود کی ان کتابوں کو پڑھتے ہیں اور قریبًا کروڑہا علماء کی نظرسے وہ کتابیں گذریں کیا کسی کاذہن اس طرف نہیں گیا کہ کوئی خُدا بھی آنے والاہے۔ کیا یہودی لُغت نہیں جانتے تھے کتابیں نہیں رکھتے تھے نبیوں کے شاگرد نہیں تھے پھر گھر کی پُھوٹ اور بعض علمائے عیسائی کا یہود سے متفق ہونا اور بھی اس کی تائید کرتاہے ۔ ع۔ شریعت موسوی نشانات تصویری کیسے تھے پھر قرآن کیا لایا۔ غ۔ قرآن نے مُردوں کو زندہ کیا۔ باطل خیالات کو مٹایا۔ ع۔ مذہب عیسوی میں تقدیری جبر کی تعلیم نہیں۔ غ۔ انجیل سے پایاجاتا ہے کہ شیاطین ضلالت پر مجبور ہیں اورناپاک رُوحیں ہیں اگر یہ بات صحیح نہیں تو ثابت کرو کہ حضرت مسیح کے ذریعہ سے کس شیطان نے نجات یافتہ ہونے کی خوشخبری پائی بلکہ وہ تو بکتے ہیں کہ وہ ابتدا سے قاتل تھا اور شیاطین میں سچائی نہیں حضرت مسیحؑ شیاطین کے لئے بھی کفّارہ تھے یا نہیں اس کاکیاثبوت ہے مگر قرآن جنّات کی ہدایت کا ذکر کرتا ہے ع۔ مسیح زمین آسمان کا خالق ہے۔ غ۔ سوال یہ تھا کہ مسیح نے دُنیا میں آکر مظہر اللہ ہونے کی کون سی چیز بنائی۔ جواب یہ ملتا ہے کہ سب کچھ مسیح ہی کا بنایا ہواہے۔ ع۔ؔ نیک ہونے سے انکار اِس لئے کیا تھا کہ وہ مسیح کو خدا نہیں جانتا تھا۔ غ۔ انجیل سے اِس کا ثبوت دیجئے۔ مرقس میں تو صا ف لکھا ہے کہ اُس نے گھٹنے ٹیکے اور مسیح ؑ نے خدائی کا کچھ ذکر نہیں کیا بلکہ کہا کہ اگر تو کامل ہوناچاہتا ہے تو اپنا سارا مال غریبوں کو بانٹ دے۔ ع۔ مسیح کا بن باپ پَیدا ہونا مانتے ہیں یا نہیں۔ غ۔ مسیح کا بن باپ پَیدا ہونا میری نگاہ میں کچھ عجوبہ بات نہیں حضرت آدم ؑ ماں اور