۵؍ ؔ جون ۱۸۹۳ ؁ء (روئداد جلسہ ) مرزا صاحب نے ۶ بجے ۱۰ منٹ پر جواب لکھانا شروع کیا اور ۷ بجے ۱۰ منٹ پر ختم کیا اور بلند آواز سے سُنایاگیا اور باہمی اتفاق سے قرار پایا کہ آج بحث ختم ہو اَور آج کا دن بحث کا آخری دن سمجھا جاوے۔ مسٹرعبد اللہ آتھم صاحب نے ۷ بجے ۵۵ منٹ پر شروع کیا اور ۸ بجے ۵۵ منٹ پر ختم کیا اور بلند آواز سے سُنایاگیا۔ مرزا صاحب نے ۹ بجے ۲۳ منٹ پر شروع کیا اور ۱۰ بجے ۳۳ منٹ پر ختم کیا۔ جناب خواجہ یوسف شاہ صاحب آنریری مجسٹریٹ امرتسر نے کھڑے ہو کر ایک مختصر تقریر فرمائی اورحاضرین جلسہ کی طرف سے دونوں میر مجلسوں کا خصوصًا ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک صاحب کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی خوش اخلاقی اور عمدہ انتظام کی وجہ سے یہ جلسہ ۱۵ دن تک بڑی خوش اسلوبی اور خوبی کے ساتھ انجام پذیر ہوا اور اگر کسی امر پر اختلاف پیدا ہوا تو دونوں میر مجلسوں نے ایک امر پر اتفاق کرکے ہر دو فریق کو رضامند کیا اورہر طرح انصاف کو مد نظر رکھ کر صورت امن قائم رکھی بعدازاں تحریروں پر میر مجلسوں کے دستخط ہوکر جلسہ برخاست ہوا۔۵ جون ۱۸۹۳ ؁ء دستخط بحروف انگریزی دستخط بحروف انگریزی غلام قادر فصیح پریزیڈنٹ از جانب اہل اسلام ہنری مارٹن کلارک پریزیڈنٹ از جانب عیسائی صاحبان از جانب حضرت مرزا صاحب ڈپٹی صاحب اور میرے سوال وجواب بطور حرف عین اور غین سے ہیں یعنی ڈپٹی صاحب سے مُراد ع اور مُجھ سے مراد غ ہے ۔ ع۔ قرآن میں لکھا ہے کہ وَ ۱؂ یعنی یہاں تک قتل کرو کہ کل دین اللہ ہی کا ہو جائے اور زمین