ساتواںؔ پرچہ مباحثہ ۲۹ مئی ۱۸۹۳ء روئداد آج پھر جلسہ منعقد ہوا۔ ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک صاحب نے تجویز پیش کی کہ چونکہ مسٹرعبداللہ آتھم صاحب بیماری کی وجہ سے تشریف نہیں لاسکے اس لئے ان کی جگہ میں پیش ہوتا ہوں۔ اور میری جگہ پادری احسان اللہ صاحب میر مجلس عیسائی صاحبان مقرر کئے جاویں مرزاصاحب اور میر مجلس اہل اسلام کی اجازت سے تجویز منظور ہوئی۔ ڈاکٹر کلارک صاحب نے ۶ بجے ۱۶ منٹ پر جواب لکھانا شروع کیا اور ۷ بجے ۱۵ منٹ پر ختم کیا اور بعد مقابلہ بلند آواز سے سنایا گیا۔ مرزا صاحب نے ۷ بجے ۵۵ منٹ پر شروع کیا اور ۸ بجے ۵۵ منٹ پر ختم کیا اور بعد مقابلہ بلند آواز سے سنایا گیا۔ ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک صاحب نے ۹ بجے ۴۰ منٹ پر جواب لکھانا شروع کیا اور ۱۰ بجے ۳۵ منٹ پر ختم کیا اور بعد مقابلہ بلند آواز سے سنایا گیا۔ بعدازاں فریقین کی تحریروں پر پریزیڈنٹوں کے دستخط کئے گئے اور مباحثہ کے پہلے حصہ کا خاتمہ ہوا۔ دستخط بحروف انگریزی دستخط بحروف انگریزی احسان اللہ قائم مقام ہنری مارٹن کلارک غلام قادر فصیح پریزیڈنٹ ازجانب پریزیڈنٹ ازجانب عیسائی صاحبان اہل اسلام بیان ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک صاحب قائم مقام ڈپٹی عبداللہ آتھم صاحب ۲۹ مئی ۹۳ ء ؁ جناب مرزا صاحب کی کئی ایک باتیں سن کر میں بہت حیران ہوا ہوں لیکن سب سے زیادہ حیرت ان کے اس فرمانے سے ہوئی کہ آپ عقلاً کہہ سکتے ہیں کہ رام چندر اور کرشن بھی کیوں خدا تصوّر نہ کئے جائیں اور