اس کے واسطے ہم افسوس کرتے ہیں کہ نبیوں کی بابت یہ کہا جائے کہ گالیاں دیتے تھے ۔ (باقی آئندہ )
دستخط (بحروف انگریزی )
ہنری مارٹن کلارک (پریزیڈنٹ)
دستخط
غلام قادر فصیح (پریزیڈنٹ)
از جانب عیسائی صاحبان
از جانب اہل اسلام
بیانؔ ؔ حضرت مرزا صاحب
ڈپٹی صاحب سے میرا یہ سوال تھا کہ آپ جو حضرت عیسٰی ؑ کو خدا ٹھہراتے ہیں تو آپ کے پاس حضرت موصوف کی الوہیت پر کیا دلیل ہے کیونکہ جبکہ دُنیا میں بہت سے فرقے اور قومیں ایسی پائی جاتی ہیں کہ اُنہوں نے اپنے اپنے پیشواؤں اور رہبروں کو خُدا ٹھہرا رکھا ہے جیسے ہندوؤں کا فرقہ اور بُدھ مذہب کے لوگ اور وہ لوگ بھی اپنے اپنے پُرانوں اور شاستروں کے رُو سے اُنکی خدائی پر منقولی دلائل پیش کیا کرتے ہیں بلکہ اُنکے معجزات اور بہت سے خوارق بھی ایسی شدّومد سے بیان کرتے ہیں کہ آپ کے پاس اُنکی نظیر نہیں جیسے کہ راجہ رامچندر صاحب اور راجہ کرشن صاحب اور برہما اور بشن اور مہا دیو کی کرامات جو وہ بیان کرتے ہیں آپ صاحبوں پر پوشیدہ نہیں تو پھر ایسی صورت میں ان متفرق خداؤں میں سے ایک سچا خدا ٹھہرانے کے لئے ضرور نہیں کہ بڑے بڑے معقولی دلائل کی ضرورت ہے ۔ کیونکہ دعوے میں اور منقولی ثبوتوں کے پیش کرنے میں تو وہ سب صاحب آپکے شریک ہیں بلکہ منقولات کے بیان کرنے میں شریک غالب معلوم ہوتے ہیں اور مَیں نے ڈپٹی صاحب موصوف کو صرف اسی قدر بات کی طرف توجّہ نہیں دلائی بلکہ قرآن کریم سے عقلی دلائل نکال کر ابطال الوہیت مسیح پرپیش کئے کہ انسان جو اور تمام انسانوں کے