قومؔ میں سے دور کرنے اور اس گورنمنٹ برطانیہ کا سچا شکر گذار اور قدردان بننے کی کوششیں اور تدبیریں کی جائیں۔ ان اغراض کے پورا کرنے اور دیگر انتظامات کی غرض سے ایک کمیٹی بھی تجویز کی گئی جس کے صدر پریذیڈنٹ حضرت مولوی نور الدین صاحب بھیروی اور سیکرٹری مرزا خدا بخش صاحب اتالیق جناب خان صاحب محمد علی خان صاحب رئیس مالیر کوٹلہ اور شیخ رحمت اللہ صاحب میونسپل کمشنر گجرات۔ منشی غلام قادر صاحب فصیح وائس پریذیڈنٹ و میونسپل کمشنر سیالکوٹ اور مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی قرار دئیے گئے۔
ذیل میں ان احباب کے نام لکھے جاتے ہیں جو اس جلسہ میں شریک ہوئے:۔
(ا) مولوی حکیم نور الدین صاحب بھیرہ ضلع شاہ پور
(۲) حکیم فضل الدین صاحب //
(۳) میاں حافظ محمد صاحب //
(۴) میاں عبدالرحمن صاحب //
(۵) میاں نجم الدین صاحب
(۶) سید قاضی امیر حسین صاحب پروفیسر عربی مدرسہ امرتسر //
(۷) میاں حسن محمد صاحب زمیندار //
(۸) مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹ
(۹) میاں مولا بخش صاحب بوٹ فروش //
(۱۰) میاں فضل کریم صاحب سیالکوٹ
(۱۱) ماسٹر اللہ دتا صاحب ٹیچر سیالکوٹ
(۱۲) میاں شادی خاں صاحب ملازم راجہ امر سنگھ صاحب بہادر سیالکوٹ
(۱۳) سید نواب شاہ صاحب مدرس امریکن مشن سکول۔ سیالکوٹ
(۱۴) سید امیر علی شاہ صاحب مدرس ساکن سیّداں والی ضلع سیالکوٹ
(۱۵) منشی الہ دین صاحب سیالکوٹ
(۱۶) چوہدری محمد سلطان صاحب میونسپل کمشنر سیالکوٹ