بسمؔ اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
نحمدہ ونصلّی
کیفیّت جلسہ ۲۷ دسمبر ۱۸۹۲ ء بمقام
قادیان ضلع
گورداسپورہ
اس جلسہ کے موقع پراگرچہ پانسو کے قریب لوگ جمع ہوگئے تھے لیکن وہ احباب اور مخلص جو محض للہ شریک جلسہ ہونے کیلئے دور دور سے تشریف لائے ان کی تعداد قریب تین سو پچیس کے پہنچ گئی تھی۔
اب جلسہ کے ایّام میں جو کارروائیاں ہوئیں ان کا ہم ذکر کرتے ہیں۔ پہلے حضرت حکیم مولوی نور الدین صاحب نے قرآن شریف کی ان آیات کریمہ کی تفسیر بیان کی جس میں یہ ذکر ہے کہ مریم صدیقہ کیسی صالحہ اور عفیفہ تھیں اور ان کے برگزیدہ فرزند حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر کیا کیا خداتعالیٰ نے احسان کیا اور کیونکر وہ اس فانی دنیا سے انتقال کر کے اور سنت اللہ کے موافق موت کا پیالہ پی کر خدا تعالیٰ کے اس دارالنعیم میں پہنچ گئے جس میں ان سے پہلے حضرت یحییٰ حصور