پھرؔ اس امکان کذب کی نظر سے روایت احادیث کیوں ناقابل اعتبار ٹھہراتے ہیں۔ آپ کے ایسے دلائل و اقاویل سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو فن حدیث کے کوچہ سے بالکل ناآشنائی ہے۔ آپ کو کتب حدیث پر اتفاقی نظر بھی نہیں پڑی۔ صحیح مسلم کا چھٹا صفحہ اگر آپ کی نظر سے گذرا ہوا ہوتا تو آپ ہرگز اس آیت سے اپنے دعوے پر استدلال نہ کرتے۔ یہ آیت تو اس امر کی دلیل ہے کہ جب راویوں یا ناقلوں کے ظاہری صدق و عدالت کا حال معلوم نہ ہو تو ان کو بلاتحقیق قبول نہ کرو۔ نہ یہ کہ جن کا صدق و عدالت تم کو ثابت ہو ان کو نقل روایت میں اس خیال سے کہ ان سے صدور کذب ممکن ہے بلاتحقیق جدید نہ مانو۔ صحیح مسلم صفحہ ۶ میں ہے واعلم وفقک اللہ ان الواجب علی کل احد عرف التمیزبین صحیح الروایات وسقیمھا وثقات ناقلین لھا من المتھمین ان لایروی منھا الا ماعرف صحۃ مخارجہ والستارۃ فی ناقلیہ وان یتقٰی منھا ماکان منھا عن اھل التھم والمعاندین من اھل البدع والدلیل علی ان الذی قلنا من ھذا ھواللازم دون ما خالفہ قول اللہ تبارک و تعالٰی ذکرہ یاایھا الذین اٰمنوا ان جاء کم فاسق بنبأ فتبینوا ان تصیبوا قوما بجھالۃ فتصبحوا علی مافعلتم نادمین وقال جل ثناء ہ ممن ترضون من الشھداء وقال واشھدوا ذوی عدل منکم مدل بماذکرنا من ھذہ الاٰیِ ان خبر الفاسق ساقط نجر مقبول و ان شھادۃ غیر العدل مردودۃ والخبران فارق معناہ معنی اشھادہ فی بعض الوجوہ فقد یجتمعان فی اعظم معنیھما اذکان خبر الفاسق غیر مقبول عند اھل العلم کما ان شھادتہ مردودۃ عند جمیعھم میرے اس سوال کے جواب میں کہ قرآن مجید کو احادیث صحیحہ کا معیار صحت ٹھہرانے میں آپ کا کوئی شخص امام یا موافق ہے جو آپ نے فرمایا ہے کہ تمام مسلمان جو قرآن کو امام جانتے ہیں اور اس پر ایمان رکھتے ہیں اس مسئلہ میں میرے موافق ہیں۔ اور خاص کر صاحب تفسیر حسینی یا شیخ محمد اسلم طوسی میرا موافق ہے جنہوں نے آنحضرت کے اس حکم سے کہ جو کچھ مجھ سے روایت کرو اسے کتاب اللہ پر عرض کرو حدیث من ترک الصلٰوۃ متعمدا فقد کفر کو قرآن پر عرض کیا اور تیس سال کے بعد اس کو آیت ۱؂ کے مطابق پایا۔ تو اس حدیث کو قبول کیا۔ اس کے پہلے حصہ کا جواب تو سابقاً گذر چکا ہے کہ مسلمانوں کا قرآن کو امام ماننا اور اس پر ایمان لانا یہ نہیں چاہتا کہ وہ کوئی حدیث صحیح جب تک کہ اس کو قرآن پر عرض نہ کریں قبول نہ کریں بلکہ وہ ایمان ان کو یہ سکھلاتا ہے کہ وہ حدیث کو جب اس کی صحت بقوانین روایت ثابت ہو فوراً قبول کریں اور اس کو قرآن مجید کی مانند