چکا ہے اور وہ یہ ہے جری اللّٰہ فی حلل الانبیاء یعنی فرستادہ خدا در حلّہ ہائے انبیاء۔ زینتِ شرع و رونق اسلام محکم و استوار مے بینم یعنی اسکے آنے سے شرع آرایش پکڑ جائے گی اور اسلام رونق پر آجائے گا اور دینِ متین محمدی محکم اور استوار ہوجائے گا۔ یہ اس الہام کے مطابق ہے جو اس عاجز کی نسبت اس وقت سے دس برس پہلے براہین میں چھپ چکا ہے اور وہ یہ ہے۔ بخرام کہ وقت تو نزدیک رسید و پائے محمدیاں برمنار بلند تر محکم افتاد۔ اور نیز یہ الہام ھُوَالَّذِیْ اَرْسَلَ رَسُوْلَہٗ بِالھُدٰی و دین الحق لیظھرہ علی الدّین کلّہٖ دیکھو صفحہ ۲۳۹ براہین احمدیہ حاشیہ۔ ا حؔ م و دال مے خوانم نام آن نامدار مے بینم یعنی کشفی طور پر مجھے معلوم ہوا ہے کہ نام اس امام کا احمد ہوگا۔ دین و دنیا ازو شود معمور خلق زو بختیار مے بینم یعنے اسکے آنے سے اسلام کے دن پھریں گے اور دین کو ترقی ہوگی اور دنیا کو بھی یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ جو لوگ اسکے ساتھ بدل و جان ہوجائیں گے خدائے تعالیٰ ان کے گناہ بخش دے گا اور دین میں استقامت عطا کرے گا اور وہی اسلام کی دنیوی ترقی کا بھی پودہ ٹھہریں گے کہ خدا ان کو نشوونما دے گا اور ان میں اور ان کی ذریت میں برکت رکھے گا یہاں تک کہ دنیا میں بھی وہ ایک بااقبال قوم ہوجائے گی اسی کے مطابق براہین احمدیہ میں الہام درج ہے وجاعل الذین اتبعوک فوق الذین کفروا الٰی یوم القیامۃ اور یہ جو اشارہ کیا کہ اسکے آنے سے اسلام کی دینی و دنیوی حالت صلاحیت پر آجائیں گی اس کی اصل حقیقت یہ ہے کہ جو خدا تعالیٰ کی طرف سے آتا ہے وہ اسلام کیلئے رحمت ہو کر آتا ہے اور اسی کے ساتھ جلد