نہیںؔ کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ و سلم فوت ہوگئے ہیں اور مدینہ منورہ میں آپ کا مزار موجود ہے۔ پھر جب کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے وہی لفظ فلمّا توفّیتنی کا حدیث بخاری میں اپنے لئے اختیار کیا ہے اور اپنے حق میں ویسا ہی استعمال کیا ہے جیسا کہ وہ حضرت عیسیٰ کے حق میں مستعمل تھا تو کیا اس بات کو سمجھنے میں کچھ کسر رہ گئی کہ جیسا کہ آنحضرت صلعم وفات پا گئے ویسا ہی حضرت مسیح ابن مریم بھی وفات پا گئے۔ یہ تو ظاہر ہے کہ قرآن کریم کی آیات اور مفہوم آیات میں کسی طور سے تحریف جائز نہیں۔ اور جو کچھ اصل منشاء اور اصل مفہوم اور اصل مراد ہریک لفظ کی ہے اس سے عمداً اس کو اور معنوں کی طرف پھیر دینا ایک الحاد ہے جس کے ارتکاب کا کوئی نبی یا غیر نبی مجاز نہیں ہے اسلئے کیونکر ہوسکتا ہے کہ نبی معصوم بجز حالت تطابق کلی کے جو فی الواقع مسیح کی وفات سے اس کی وفات کو تھی لفظ فلمّا توفّیتنی کو اپنے حق میں استعمال کرسکتا اور نعوذ باللہ تحریف کا مرتکب ہوتا بلکہ ہمارے سید و مولیٰ صلی اللہ علیہ و سلم امام المعصومین و سید المحفوظین نے(روحی فداء سبیلہ) لفظ فلمّا توفّیتنی کا نہایت دیانت و امانت کے ساتھ انہیں مقررہ معینّہ معنوں کے ساتھ اپنے حق میں استعمال کیا ہے کہ جیسا کہ وہ بعینہٖ حضرت عیسیٰؑ کے حق میں وارد ہے۔ اب بھائیو اگر حضرت سیدو مولانا بجسدہ العنصری آسمان کی طرف اٹھائے گئے ہیں اور فوت نہیں ہوئے اور مدینہ میں ان کا مزار مطہر نہیں تو گواہ رہو کہ میں ایمان لاتا ہوں کہ ایسا ہی حضرت عیسیٰ ؑ بھی آسمان کی طرف بجسدہ العنصری اٹھائے گئے ہوں گے اور اگر ہمارے سیدو مولیٰ و سید الکل ختم المرسلین افضل الاولین و الاٰ خرین اول المحبوبین والمقربین درحقیقت فوت ہوچکے ہیں تو آؤ خدا تعالیٰ سے ڈرو اور فلما توفیتنی کے پیارے لفظوں پر غور کرو جو ہمارے سیدو مولیٰ صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنے میں اور اس عبد صالح میں مشترک بیان کئے۔ جس کا نام مسیح ابن مریم ہے بخاری اس مقام میں سورۂ
آل عمران کی یہ آیت اِنِّیْ مُتَوَفِّیْکَ کیوں لایا اور کیوں ابن عباس سے روایت کی کہ مُتَوَفِّیْکَ مُمِیْتُکَ اس کی وجہ بخاری کے صفحہ ۶۶۵ میں شارح بخاری نے یہ لکھی ہے۔ ھٰذہِ الاٰیۃ مُتَوَفِّیْکَ من سورۃ ال عمران ذکر ھہنا لمناسبۃ فلمّا توفّیتنی یعنی یہ آیت اِنِّی مُتَوَفِّیْک سورت آل عمران میں ہے اور بخاری نے جو اس جگہ اس آیت کے ابن عباس سے یہ معنے کئے کہ متوفّیک مُمِیْتُک تو اس کا یہ سبب ہے کہ بخاری نے فلمّا توفّیتنی