علیمؔ باسرار الشریعۃ عاملٌ ۵۵ بموجبہا فی محکم الفرض والندبٖ بشیر بفوز بالمُنٰی لمن اقتدیٰ ۵۶ نذیر لمن ولی من البوس والکربٖ قوی مھیب اشجع القوم باسلٌ ۵۷ شدید علی الکفار کالصارم العضبٖ محب لمن ود الرسول وصحبہ ۵۸ عدو لاھل الغی والجبت والنصبٖ عفیف تقیّ اودع الناس خیرھم ۵۹ واصدقھم فیما یقول وما یُنْبی حیيٌّ ستیر ذوالمروۃ والوفا ۶۰ عفوّ صبورٌ ھیّن لیّن القلبٖ وضییءٌ طلیق الوجہ برٌّ مبارک ۶۱ کریم رحیب الباع ذوالمنزل الرَّحبٖ سریع الی الحسنی نفور عن الخنا ۶۲ بعید من الایذآء والزجر والسبّٖ امین علٰی حقٍ مطاع مُحَدَّثٌ ۶۳ بکل الذی یقضی ویسطر فی الکتبٖ یعین بنی الاٰمال بالمال والعطا ۶۴ و یغنی ذوی الافلاس بالجود والوھبٖ ۵۵۔ شریعت کے اسرار کاجاننے والا۔ فرض و ندب میں شریعت کے موجبات پر عمل کرنے والا۔ ۵۶۔ اپنے پیرو کو حصول آرزو کی بشارت دینے والا۔ اور منکر کو دکھ درد سے ڈرانے والا۔ ۵۷۔ زبردست۔باہیبت۔ شجاع ترین قوم۔ جواں مرد۔ کافروں پر شمشیر تیز سے زیادہ تیز ۔ ۵۸۔ جناب رسول ؐ اور انکے دوستوں کے دوست کادوست۔ گمراہوں اور غیر اللہ کے پوجنے والوں کا دشمن۔ ۵۹ ۔ پاکدامن‘ تقویٰ شعار سب لوگوں سے برگزیدہ اور پرہیز گار اور اپنی تمام باتوں اور پیشگوئیوں میں سچا۔ ۶۰۔ بڑی حیا و شرم والا۔بڑی مروت و وفا والا۔ درگذر کرنے والا۔ برداشت کرنے والا۔ بڑا ہی نرم دل۔ ۶۱۔ روشن رو۔ کشادہ بشرہ والا۔ نیکی رساں مبارک ۔کریم بڑا ہی مہمان نواز جس کا مکان سدامہمانوں کیلئے کھلارہتاہے۔ ۶۲۔ نیکی کرنے میں جلد باز۔ اور بدکاری سے بھاگنے والا۔ کسی کو سرزنش کرنے ‘دکھ دینے اور دشنام دہی سے کوسوں دور۔ ۶۳۔ ماناگیا۔ خدا کی ہم کلامی سے مشرف اورجو کچھ اپنی کتابوں اور رسالوں میں لکھتا ہے اس سب میں امین برحق۔ ۶۴۔ امیدواروں کی داد و دہش سے اعانت کرتا ہے ۔ اور مفلسوں کو جود و کرم سے غنی کرتا ہے۔