اب ؔ ہم ان تکفیر بازوں کو حضرت امام ابن قیّم کے چند شعر سنا دیتے ہیں شاید ان میں کوئی خدا ترس بات کی تہ کو پہنچ کر اللہ تعالیٰ سے ڈر جائے۔ (۱) وَمِنَ الْعَجَاءِبِ أنَّکُمْ کَفّرْتُمْ أَھْلَ الحَدِیثِ وَ شِیعَۃَ الْقُرْآنِ (۲) اَلْکُفْرُحَقُّ اللّٰہِ ثمَّ رَسُوْلِہِ بِالنَّصِّ یَثْبِتُ لَا بِقَوْلِ فُلَانِ (۳) مَنْ کَانَ رَبُّ الْعَالَمِیْنَ وَعَبْدُہُ قَدْ کَفَّراہُ فَذَاکَ ذُو الکُفْرَانِ (۴) فَھَلُمَّ وَیَحْکُمُ نُحَاکِمْکُمْ اِلَی النْ نَصَّین مِنْ وَحْیٍِ وَمِنْ قُرْآنِ (۵) وَھُنَاکَ یُعْلَمُ أیُّ حِزْبَیْنَا عَلَی الْ یکُفْرَانِ حَقّاً أوْ عَلَی الْاِیْمَانِ (۶) فَلْیَہْنِکُمْ تَکفِیْرُمَنْ حَکَمَتْ بِاِسْ یلاَمٍ وَ اِیْمَانٍِ لَہُ النَّصَّانِ (۷) اِنْ کَانَ ذَاکَ مُکَفِّرًا یَا اُمَّۃَ الْ یعُدْوَانِ مَنْ ھَذَا عَلَی الْاِیْمَانِ (۸) کَفَّرْتُمْ وَاللّٰہِ مَنْ شَھِدَ الرَّسُوْ لُ بِأَنَّہُ حَقًّا عَلَی الْاِیْمَانِ (۹) کَمْ ذَا التَّلَاعُبُ مِنْکُمْ بِالدّیْنِ وَالْ اِیْمَانِ مِثْلَ تَلَاعُبِ الصِّبْیَانِ (۱۰) خُسِفَتْ قُلُوْبُکُمْ کَمَا خُسِفَتْ عُقُو لُکُمْ فَلاَ تَزْکُو عَلَی القُرْآنِ (۱۱) یَا قَوْمُ فانْتَبِھُوْا لِاَ نْفُسِکُمْ وَخَلْ لُوا الْجَھْلَ وَالدَّعْوَی بِلَا بُرْھَانِ (۱) بڑے تعجب کی بات یہ ہے کہ تم نے اہلِ حدیث اور اہلِ قرآن کی تکفیر کی۔ (۲) تکفیر تو اللہ اور اسکے رسول کا حق ہے (تمہیں کافربنانے کا منصب کس نے دیا) وہ نص سے ثابت معلوم ہوتا ہے نہ فلاں وبہماں کے قول سے ۔ (۳) جس کو اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول کافر کہیں وہی کافرہے۔ (۴) افسو س تم لوگوں پر ! تو اب آؤ ہم تم کتاب و سنت پر اپنے مقدمہ کو عرض کرتے ہیں۔ (۵) وہاں چل کر کھل جائے گا کہ واقعی ایمان پر کون ہے اور کفر پر کون۔ (۶) اُن لوگوں کا کافر کہنا جنکے ایمان و اسلام پر کتاب و سنت گواہی دیں تمہیں مبارک ہو۔ (۷) سرکشو! اگر ایسے برگزیدہ لوگ عاملین بہ کتاب اللہ کافر ہیں تو پھر مومن کون ہے۔ (۸) اللہ کی قسم تم دلیری کرکے ایسے کی تکفیر کر رہے ہو جس کی نسبت رسول علیہ الصلوٰۃ والسلام گواہی دیتے ہیں کہ وہ واقعی مومن ہے۔ (۹) آؤ خدا کاخوف کرو کب تک بچوں کی طرح دین کو بازیچہ بنا رکھو گے؟ (۱۰) تمہارے دل اور عقلیں گہنائی گئیں ہیں اب قرآن پر تو زیادت نہ کرو ۔ (۱۱) اے لوگواپنی جان کے بچاؤ کے لئے بیدار ہوجاؤ اور اس جہل اور دعویٰ بلادلیل کو چھوڑ دو۔ واٰخر دعوانا ان الحمد للہ رب العٰلمین والصّلٰوۃ والسلام علی السید الامین وعلی اٰلہ وصحبہ اجمعین۔ عبدالکریم