لاہور کے عمائدِ اہل اسلام کی مخلصانہ درخواست تحقیق کیلئے بنام مولوی۱؂ محمد صاحب لکھو کے ۔ مولوی۲؂ عبد الرحمٰن صاحب لکھو کے۔ مولوی۳؂ عبید اللہ صاحب تبتی ۔ مولوی۴؂ رشید احمد صاحب گنگوی ۔ مولوی۵؂ غلام دستگیر صاحب قصوری ۔ مولوی عبد الجبار صاحب امرتسری ۔ مولوی سید محمد نذیر حسین صاحب دہلوی ۔ مولویؔ عبد العزیز صاحب لدھیانوی ۔ مولوی احمد اللہ صاحب امرتسری۔ مولوی محمد سعید صاحب بنارسی۔ مولوی عبد اللہ صاحب ٹونکی۔ از طرف اہلِ اسلام لاہور بالخصوص حافظ محمد یوسف صاحب ضلعدار و خواجہ امیر الدین صاحب و منشی عبد الحق صاحب و محمد چٹو صاحب و منشی شمس الدین سیکرٹری حمایت اسلام و مرزا صاحب ہمسایہ خواجہ امیر الدین صاحب و منشی کرم الٰہی صاحب وغیرہ وغیرہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ ۔ مرزا غلام احمد صاحب قادیانی نے جو دعاوی حضرت مسیح علٰی نبینا وعلیہ الصلٰوۃ والسلام کی موت اور خو د مسیح موعود ہونے کی نسبت کئے ہیں آپ سے مخفی نہیں۔ ان کے دعاوی کی اشاعت اور ہمارے ائمۂ دین کی خاموشی نے مسلمانوں کو جس تردد اور اضطراب میں ڈالدیا ہے وہ بھی محتاج بیان نہیں اگرچہ جمہورعلماء موجود کی بے سود مخالفت اورخود مسلمانوں کے پرانے عقیدے نے مرزاصاحب کے دعاوی کا اثر عام طور پر پھیلنے نہیں دیا مگر تاہم اِس امر کے بیان کرنے کی بلا خوف تردید جرأت کی جاتی ہے کہ اہلِ اسلام کے قدیمی اعتقاد نسبت حیات ونزول عیسیٰ ابن مریم میں بڑا بھاری تزلزل واقع ہو گیاہے۔ اگر ہمارے پیشوایانِ دین کا سکوت یا ان کی خارج ازبحث تقریر اور تحریر نے کچھ اور طول پکڑا تو احتمال کیابلکہ یقین کامل ہے کہ اہلِ اسلام علی العموم اپنے پُرانے اور مشہور عقیدے کو خیر باد کہہ دیں گے اور پھر اس صورت اور حالت میں حامیان دین متین کو سخت تر مشکل کا سامنا پڑے گا۔ ہم لوگوں نے جن کی طرف سے یہ درخواست ہے اپنی تسلی کے لئے خصوصًا اور عامہ اہل اسلام کے فائدہ کے لئے عمومًا کمال نیک نیتی سے بڑی جدوجہد کے بعد ابو سعید مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کومولوی حکیم نور الدین صاحب کے