مُباؔ حَثَہ مَابَیْن حضرت اقدس مسیح موعود جناب مرزا غلام احمدؐ صاحب قادیانی اور مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب بٹالوی سوال نمبر ۱ مولوی صاحب میں آپ کے چند عقائد و مقالات پر بحث کرنا چاہتا ہوں مگر اس سے پہلے چند اصول کی تمہید ضروری ہے آپ اجاز ت دیں تو میں ان اصول کو پیش کروں۔ دستخط ابو سعید محمد حسین ۲۰ ؍جولائی ۱۸۹۱ء ؁ مرزا صاحب آپ کو اجازت ہے۔ بخوشی پیش کریں۔ لیکن اگر یہ عاجز مناسب سمجھے گا تو آپ سے بھی چند اصول تمہیدی دریافت کرے گا۔ دستخط غلام احمد ۲۰؍ جولائی ۱۸۹۱ء ؁