سوؔ ال نمبر ۲
مولوی صاحب
میرے ان اصول کو جن کو میں رسالہ نمبر۱ جلد ۱۲ میں بیان کرچکا ہوں اور ان کو آپ کے حواری حکیم نور الدین نے تسلیم کیا ہے آپ بھی تسلیم کرتے ہیں یا کسی اصول کے تسلیم میں عذر ہے۔
دستخط ابو سعید محمد حسین ۲۰ جولائی ۱۸۹۱ء
مرزا صاحب
مجھے ان اصول کی اطلاع نہیں پہلے مجھے بتلائے جائیں تب ان کی نسبت بیان کروں گا۔
دستخط غلام احمد ۲۰ ؍جولائی ۱۸۹۱ء
پرچہ نمبر ۱
مولوی صاحب
وہ اصول یہ ہیں جو رسالہ میں پڑھ کر سنائے جاتے ہیں۔ ان اصول میں سے جس اصول کی آپ کو تسلیم یا عدم ظاہر کرنا ہو تو آپ ظاہر کریں۔ چونکہ رسالہ چھپا ہوا ہے لہٰذا ان اصول کے دوبارہ تحریر میں لانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ ایک ایک اصول پر یکے بعد دیگرے کلام کریں۔
دستخط ابوسعید محمد حسین ۲۰ ؍جولائی ۹۱ ء
مرزا صاحب
کتاب و سنت کے حجج شرعیہ ہونے میں میرا یہ مذہب ہے کہ کتاب اللہ مقدم اور امام ہے۔ جس امر میں احادیث نبویہ کے معانی جو کئے جاتے ہیں کتاب اللہ کے مخالف واقع نہ ہوں تو