۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مندرجہ ذیل صفحات پی ڈی ایف کے مطابق نہیں ہیں۔ نا معلوم ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم نَحْمَدُٗہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُولِہِ الْکَرِیْم بخدمت امامنا و مخدومنا حضرت مسیح موعود مہدی معہود علیہ الصلوٰۃ والسلام السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ خداوندکریم و رحیم کا بڑا فضل ہمارے شامل حال ہوا کہ ہم نے اُس نعمت عظمٰی کو پا لیا جس کے لئے ہمارے آبا و اجداد ایک زمانہ دراز سے متمنی گزر گئے کہ ہم کو حضرت والا کی بیعت کا شرف حاصل ہوا جس سے لاکھ لاکھ شکر ہے اُس خداوند کریم کا کہ ہمارے ایمان و اتقان میں ایک نمایاں تبدیلی واقع ہوئی حضور سے استدعا ہے کہ ہمارے لئے ایسی دعا فرمائیں کہ خداوند کریم ہمیں شیاطین والانس والجن سے محفوظ رکھ کر ہمارے خاتمہ بخیر کرے اور ہمارے آخر دم تک اپنی اور اپنے پیارے نبی کی فرمانبرداری کا ایک سچا عملی اور پُر اثر جوش مرحمت فرمائے اور ہم سے راضی و خوشی ہو جائے۔ اور یہ امر بھی ضروری الفرض ہے کہ حضور کی خاص توجہ دینیات کی وجہ یہاں ہمیں کسی قسم کی تکلیف پیش نہیں آئی جس چیز کی ضرورت ہوئی حسب خواہش مہیا ہوتی رہے۔ہر چند دل کی خواہش تو یہی ہے کہ ایک لمحہ کے لئے حضور سے جدا نہ ہوں لیکن ایام رخصت کے قریب الاختتام ہونے و اسباب معاش کی انجام دہی کیلئے ضرورت کی وجہ سے خدام مستدعی اجازت ہیں کہ کل صبح اپنے وطن کی جانب راہی ہو جائیں۔ خاکساران سید ظہور اللہ احمد سید عابد حسین سرجن دواخانہ راجورہ وردال منصبدار علاقہ نظام حیدر آباد ضلع بیدر علاقہ نظام حیدر آباد بحظ کنٹری سید نعیم اللہ احمد دستخط بشیر احمد سوداگر