اور سب تیاری ہر طرح سے مکمل ہو چکی تھی تو علی الصبح پتہ لگا کہ وہ عورت اپنے آشنا کے ساتھ غائب ہوگئی اور اس طرح ان مخالفوں کی ساری کارستانی پر پانی پھر گیا‘‘۔
٭٭٭
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم نَحْمَدُٗہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُولِہِ الْکَرِیْم
۵۹/۵
مکرمی اخویم قاضی ضیاء الدین صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ آپ کا پُردرد و غم خط مجھ کو ملا۔ آپ صبر کریں جیسا کہ خداتعالیٰ کے صابر و شاکر بندے صبر کرتے رہے ہیں خدا تعالیٰ ان غموں سے اور ان پریشانیوں سے نجات دے گا اور درود شریف بہت پڑھیں تا اُس کی برکات آپ پر نازل ہوں اس جگہ میں نے مطبع منگوایا ہے اس میں رسالہ دافع الوساوس چھپے گا اور انشاء اللہ عنقریب چھپنا شروع ہو جائے گا۔ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں اور اگر طبیعت پریشان ہے تو چند ماہ کیلئے میرے پاس آ جائیں۔ زیادہ خیریت ہے۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد از قادیان
۲۵؍ جون ۱۸۹۲ء
نوٹ: یہ مکتوب الحکم جلد ۲ نمبر۳۲ صفحہ۳ سے درج کیا گیا ہے تا تمام مکتوبات ایک جگہ جمع ہو جائیں۔