ان مخلصین میں سے سمجھتا ہوں جو صرف چھ سات آدمی ہیں‘‘۔ نیز یہ بھی تحریر فرمایا کہ ’’میں آپ سے ایسی محبت رکھتاہوں جیسا کہ اپنے فرزندِ عزیز سے محبت ہوتی ہے اور دعا کرتاہوں کہ اس جہان کے بعد بھی خدا تعالیٰ ہمیں دارالسلام میں آپ کی ملاقات کی خوشی دکھاوے‘‘۔ آپ کو اللہ تعالیٰ نے ’’حجۃ اللہ‘‘ کے لقب سے نوازا۔ آپ ۱۰؍ فروری ۱۹۴۵ء کو فوت ہوئے اور اب بہشتی مقبرہ میں آرام فرماتے ہیں۔ آپکے نام حضور کے باسٹھ خطوط حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی نے مکتوبات احمدیہ جلد پنجم نمبر چہارم میں اور ایک جلد پنجم نمبر پنجم میں شائع فرمائے تھے اس لئے یہاں ۶۴ سے نمبر شروع کیا گیا ہے۔ ۲۴؍۱ وغیرہ میں اوپر کے نمبر کتاب ہذا کے تربیتی نمبر اور نچلے نمبر مکتوب الٰہیہ کے نام تربیتی نمبر نمبر کو ظاہر کرتے ہیں۔ میںحضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ بنت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا بے حد ممنون ہوںجنہوں نے ازراہِ کرم مجھے ان مکتوبات کے بلاک اور چربے بنوانے کا موقعہ عنایت فرمایا اور بعض کی نقول دکھائیں۔ فجزاھا اللّٰہ احسن الجزاء