حضرت نواب محمد علی خان صاحب کے نام تعارفی نوٹ ذیل کے خطوط حضرت نواب محمدعلی خاں صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ رئیس مالیر کوٹلہ کے نام ہیں۔ آپ کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ازالہ اوہام میں آٹھویں نمبر پر کیا ہے اور تفصیل سے حالات درج کر کے آپ کے اخلاص کی تعریف کی ہی ہے۔ آپ کی بیعت ۱۹؍ نومبر ۱۸۹۰ء کی ہے۔ آپ ان خوش قسمت صحابہ کرام میں سے ہیں کہ جن کا نام ۳۱۳ صحابہ میں نہ صرف ایک بار کمالات اسلام میں آیا بلکہ دوسری بار ضمیمہ انجام آتھم میں بھی درج ہوا۔ آپ کی اہلیہ محترمہ امۃ الحمید بیگم صاحبہ کو حضور نے اپنی بیٹی بنایا بالآخر حضرت نواب مبارکہ بیگم صاحبہ سے عقد کر کے آپ کو اپنی فرزندی میں لیا۔ بعد میں آپ کے صاحبزادہ حضرت نواب محمد عبداللہ خاں صاحب بھی حضرت صاحبزادی امۃ الحفیظ بیگم صاحبہ سے عقد ہونے پر حضور کی فرزندی میں آ گئے اس طرح یہ خاندان حضرت عثمانؓ ذوالنورین کا مماثل ہو گیا۔ نواب صاحب کی اولاد میں سے کئی صاحبزادیاں حضور کے خاندان میںبیاہی جا کر ’’خواتین مبارکہ‘‘ میں شمار ہو چکی ہیں اور آپ کی اولاد میں سے کئی صاحبزادگان کی حضور کے خاندان میںشادیاں ہوئی ہیں۔ آپ کی ایک صاحبزادی حضور کے مبشر بیٹے حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب کے عقد میں آئیں۔ نواب صاحب دسمبر ۱۹۰۱ء میںہجرت کر کے قادیان چلے آئے او رعرصہ دراز تک سلسلہ کی مختلف رنگ میںقابلِ قدر خدمات سرانجام دیں۔ آپ کو حضور نے تحریر فرمایا کہ:۔ ’’میں آپ سے محبت رکھتا ہوں اور آپ کو