اور اعمال صالحات کی توفیق ملے اور خاتمہ بالخیر ہو۔ آمین۔ حضور کی خادمہ اور ایک بچہ عبدالقادر بھی ملتجی ہیں ان کے حق میں بھی سعادت دارین اور انجام بخیر کی دعا فرمائی جاوے۔ حضور میں بہت کمزور حالت میں ہوں مجھے خاص خاص دعاؤں میں یاد فرمایا جاوے۔ والسلام خاکسار عبدالرحمن قادیانی احمد
۳؍ اپریل ۱۹۰۸ء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ مبلغ ایک روپیہ پہنچ گیا۔ جزاکم اللہ خیراً۔ آمین۔ انشاء اللہ القدیر دعا کروں گا۔
مرزا غلام احمد (ب)
٭٭٭
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم نَحْمَدُٗہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُولِہِ الْکَرِیْم
۴۷/۴
میرے آقا اور میرے مولا خدا آپ کا حامی و ناصر ہو۔ آمین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ حضور ایک کھال چیتل کی پیش خدمت کر کے ملتجی ہوں کہ قبول فرمائی جاوے اور اس خاکسار غلام کے حق میں دعا فرمائی جاوے کہ اللہ تعالیٰ قوت ایمانی اور توفیق اعمال صالحات عطا فرماوے۔حضور میں بہت ہی کمزور اور قابل رحم ہوں۔ للہ میرے واسطے خاص طور سے دعا فرمائی جایا کرے حضور ایسا ہو کہ میری زندگی دین کی خدمت میں حضور کے منشاء اور رضائے الٰہی کے عین مطابق ہو جاوے۔ حضور میری یہ بھی خواہش ہے کہ یہ کھال حضور کی نشستگاہ میں ایسی جگہ رہے جہاں ہمیشہ میرے واسطے حضور کی خدمت میں دعاؤں کے واسطے عرض کرتی رہے۔ فقط
خاکسار غلام عبدالرحمن قادیان احمدی ۵؍ اپریل ۱۹۰۸ء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ کھال پہنچ گئی ۔ جزاکم اللہ خیرا۔ انشاء اللہ اپنے استعمال میں لائی جاوے گی۔
والسلام مرزا غلام احمد (ب)
٭٭٭
۴۸/۵
اس خط کا چربہ آخر میں ملاحظہ فرمائیے۔
یہ مکتوب منجاب حضرت بھائی عبدالرحمن صاحب قادیانی بنام حضرت اقدس ہے۔