آپ کو پھر قادیان آنے کا موقعہ ملا۔ اس وقت سے آپ یہاں بطور درویش مقیم ہیں۔ اپریل ۱۹۵۰ء میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے قلم مبارک سے آپ کو اور حضرت بھائی عبدالرحیم صاحب قادیانی کو خاص طور پر دعا کیلئے تحریر فرمایا آپ کے نام کے تو خطوط آپ ہی نے مجھے بلاک بنوانے کیلئے عنایت فرمائے تھے۔ فجزاہ اللّٰہ احسن الجزاء بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم نَحْمَدُٗہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُولِہِ الْکَرِیْم ۴۴/ ۱ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مبلغ آٹھ روپے پہنچے۔ جزاکم اللہ خیراً میں انشاء اللہ دعا کروں گا ہمیشہ اپنے حالات خیریت سے اطلاع دیتے رہیں۔ والسلام مرزا غلام احمد ۲۳؍ نومبر ۱۹۰۶ء (ب) نوٹ از مرتب: تاریخ حضرت اقدس کے قلم مبارک کی لکھی ہوئی نہیں بلکہ حضرت بھائی جی کے قلم سے تحریر شدہ ہے۔ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم نَحْمَدُٗہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُولِہِ الْکَرِیْم ۵۴/۲ آقائی و مولائی ایدکم اللہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضور آپ کا ایک الہام جسکا مضمون یہ ہے آریوں کا بادشاہ آیا اس کے اصل الفاظ کیا ہیں۔ عبدالرحمن قادیانی احمدی ۵؍ مارچ ۱۹۰۸ء السلام علیکم۔ یہ مدت دراز کا الہام ہے مجھ کو صرف اسی قدر یاد ہے معلوم نہیں کہ یہ وہی الفاظ ہیں یا کچھ تغیر ہے۔ غالباً یاد یہی پڑتا ہے کہ وہی الفاظ ہیں۔ واللّٰہ اعلم مرزا غلام احمد (ب) بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم نَحْمَدُٗہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُولِہِ الْکَرِیْم ۴۶/۳ آقائی و مولائی ایدکم اللہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضور مبلغ ایک روپیہ پیش خدمت کر کے ملتجی ہوں کہ للہ قبول فرمایا جاوے۔ اور اس خاکسار غلام کے حق میں دعا کی جاوے کہ اللہ تعالیٰ خدمت دین کی توفیق عطا فرماوے۔ اور قوت ایمانی