بعد ازاں اللہ تعالیٰ کی توفیق سے حصہ دوم کے طور پر بقیہ مواد شائع کر دیا جائے گا یہ اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے اخویم محترم مولوی محمد اسماعیل صاحب وکیل یادگیر (دکن) کے دل میں یہ تحریک ڈالی ہے کہ وہ اس تالیف کی اشاعت کا انتظام فرمائیں۔ آپ شروع سے میری ہر تالیف کے للہ اور پوری سرگرمی سے تعاونوا علی البر والتقوی والی سیرت کو اختیار کرکے پوری معاونت فرماتے رہے ہیں چنانچہ آپ کی تحریک سے اخویم محترم نے بصرف کثیر اس کتاب کو شائع کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کے اخلاص کو قبول فرمائے اور جس طرح انہوں نے ان مکتوبات کے خفوظ کرنے کی سعی فرمائی ہے اللہ تعالیٰ ان کے دین و دنیا کی حفاظت کرے اور ان کو حسنات دارین سے متمتع فرمائے۔آمین
بلاک خاکسار نے نہایت محنت سے اور بار ہا اس کا مقابلہ کر کے اور اصلاح کرا کے تیار کرائے ہیں۔ قارئین کرام کے یہ امر مدنظر رہے کہ بلاک اور چربوں میں نقل پوری مطابق اصل نہیں ہوتی۔ چربوں میں اگر تاریخ خطوط کے مطابق نہ ہو تو خطوط کی تاریخ کو صحیح سمجھا جائے اس لئے کہ چربہ سے حروف اُڑنے کا بہت امکان ہوتا ہے۔ جو خطوط اصحاب احمد جلد دوم سے یہاں درج کئے گئے ہیں ان کی بھی دوبارہ تصحیح کی گئی ہے اس لئے اختلاف کی صورت میں مجموعہ ہذا قابلِ ترجیح ہے۔
والسلام
خاکسار
ملک صلاح الدین
دارالمسیح قادیان
بتاریخ ۱۰؍ صلع ۱۳۳۳ہش مطابق ۱۰؍ جنوری ۱۹۵۴ء