آپ اپنی تمام جماعت کے بھائیوں میں سے ایک اعلیٰ نمونہ ٹھہریں گے اس وقت میں بباعث علالت و پریشانی طبع زیادہ نہیںلکھ سکتا۔ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ ۱۲؍ مارچ ۱۸۹۸ء (ب) ۱؎ نقل مطابق اصل یعنی اوپر صرف ۲ کاہندسہ اصل مکتوب میںمرقوم ہے۔ ٭ مکتوب میں خطوط واحدانی کا لفظ خاکسار مؤلف کی طر ف سے ہے۔ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم نَحْمَدُٗہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُولِہِ الْکَرِیْم ۱۲/۷۵ محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ کچھ مضائقہ نہیں آں محب مالیر کوٹلہ سے مضمون مکمل کرنے کے بعد ارسال فرماویں اگر دہ ہفتہ تک تاخیر ہو جائے تو کیا حرج ہے اور علیحدہ پرچہ میں نے دیکھ لیا ہے نہایت عمدہ ہے بہتر ہے کہ اس کو اس مضمون کے ساتھ شامل کر دیا جائے کل مع الخیر علی الصباح تشریف لے جاویں اللہ تعالیٰ خیرو عافیت سے پہنچائے۔ آمین والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ ۴؍ جولائی ۱۸۹۸ء نوٹ از مرتب: خاکسار کو یہ اصل مکتوب نہیں ملا۔ ایک نقل سے نقل کیا ہے۔ ٭٭٭ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم نَحْمَدُٗہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُولِہِ الْکَرِیْم ۱۳/۷۶ محبی عزیزی اخویم نواب صاحب سردار محمد علی خان صاحب سلمہ اللہ تعالیٰ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ آپ کی نئی شادی کے مبارک ہونے کے لئے میںنے بہت دعا کی ہے۔ اللہ تعالیٰ قبول فرماوے۔ عارضہ جذام جو اُن کے والد صاحب کو تھا یہ عارضہ درحقیقت سخت ہوتا ہے اور سخت اندیشہ کی جگہ۔ اس لئے برعایت ظاہر یہ بھی مناسب ہے کہ خون کی اصلاح کے لئے ہمیشہ توجہ رہے۔ انشاء اللہ تعالیٰ میں ایک دوا تجویز کروں گا اس دوا کوہمیشہ استعمال کریں۔ عمر تک استعمال ہو انشاء اللہ اس سے بہت فائدہ ہوگا اور تیز چیزیں اور تیز مصالح وغیرہ اور کثرت شیرینی سے ہمیشہ پرہیز رکھیں اور آپ بھی ہمیشہ