توبہ کی ہے کچھ تعجب کی بات نہیں کیونکہ آج ہمارے مخالفوں کا دن رات افترائوں پر گزارہ ہے۔ یہ مخالف لوگ اگر انصاف پر ہوں تو خود ان کو حضرت مسیح کے دعوی حیات سے جو قرآن کریم اور احادیث صحیح سے ہر خلاف ہے تو بہ کرنا چاہئے نہ کہ ایسے ایسے افترا کریں جس قدر آپ مخص اللہ کوشش اور مباحثہ کر رہے ہیں خدا تعالیٰ اس کاآپ کو اجر بخشے۔ آپ کی ملاقات کو بہت عرصہ گزر گیا ہے کبھی ملاقات بھی چاہئے اس وقت میں نے ایک رسالہ طبع کرانا چاہا ہے جس کانام نشان آسمانی ہے وہ رسالہ طبع ہو رہاہے شاید دو ہفتہ تک طبع ہو میرے پاس آجائے دو ہفتہ کے بعد آپ مجھ کو ضرور یاد دلائیں تا وہ رسالہ آپ کی خدمت میں بھی بھیج دوں زیادہ خیریت ہے
والسلام
خاکسار
غلام احمد
۱۱؍ جون ۹۴ء
۲۳/۵۱ اخوی مکرم معظم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمہٰ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عرض خدمت ہے کہ آپ کا عنایت نامہ معہ خط مولوی رشید احمد صاحب پہنچا حال مندرجہ معلوم ہوا لوگوں کے ولولہ اور شوروغل سے ڈرنا نہ چاہئے دین وانوار کی اشاعت میں کسی قسم کا رنج اور مصیبت پیش آجائے توعین راحت ہے مولوی رشید احمد کے خط کاجواب روانہ کردیا نقل واسطے ملاخط بلف ہذا روانہ خدمت ہے یہاں مرض ہیضہ چند روز سے کچھ زیادتی پر ہے اس عاجز کی بڑی عصمت نام اسی مرضی سے برسوں فوت ہو گئی انا اللہ وانا الیہ راجعون۔
راقم غلام احمد
بقلم عباس علی
۱۹؍ ستمبر ۹۱ء