مجھے بہت خوشی ہو گی میں انشاء اللہ القدیر دو تین ماہ تک ابھی اس جگہ لدھیانہ میں ہوں رسالہ ازالہ اوہام طبع ہو رہا ہے درمیان میں طرح طرح کے حرجونکے باعث ہے اب تک توقف ہوا امید کی جاتی ہے کہ انشاء اللہ القدیر بہت جلد نکل آئے زیادہ خیریت ہے۔ والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہاز لدھیانہ اقبال گنج ۸؍ مئی ۹۱ء بروز جمعہ ۲۱/۴۹ از عاجز عابذ باللہ الصمد غلام احمد بخدمت اخویم مکرم صاحبزادہ سراج الحق صاحب۔ اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ، عنایت نامہ پہنچا جو کچھ آپ نے بطور تحفہ عمامہ وعطر ارسال فرمایا ہے اس ہدیہ دوستانہ کا آپ سے شکر گزار ہوں جزاکم اللہ خیرالجزا واحسن الیکم فی الدنیا والعقبیٰ۔ خداتعالیٰ آپ کو بہت خوش رکھے اورمکروہات دنیا سے بچاوے آمین ثم آمین جس ہندو کے بارے میں آپ نے لکھا ہے جنش رحمت اس کے اعتقاء اوراخلاص پر موقوف ہے اللہ جلا شانہ غنی بے نیاز ہے بحبز قد م خلوص و نیاز مندی اورکوئی حیلہ اس درگاہ میں پیش نہیں جاتا شرط کے طور پر اس کی راہ میں کچھ دنیا ایک رشوت کا طریق ہے خداتعالیٰ نے رشوت ستاں نہیں ہے ہاں اس کی جناب میں کچھ درخواست کرنے کے لئے کسی متمول حاجت مند کے لئے یہ طریق ہے کہ اپنے خلوص اورنیاز مندی کے اثبات کے لئے اُس کی راہ میں اوراُس کے کام کی امداد میں کوئی نذرحسب حیثیت پیش کرے اوراگرچہ ظاہر کرے تو