آپ کو صبر بخشے اس میں کیا شک ہے کہ آپ کے قائل ہیں اور حقیقت ولایت کو بدلی اعتقاد مانتے ہیں عجب خیال کے وہ لوگ ہیںکہ کاملین کو منکرین قرار دیں اور تکفرین مستعمل ہوں ایک مولوی صاحب نے میری تکفر کے لئے مکہ معظمہ تک تکلیف کشی کی کسی کے کافر کہنے سے کب کوئی کافر بن سکتا ہے کافر وہ ہے جو خدا تعالیٰ کے نزدیک کا فر ٹھہرتا ہے جو شخص مسلمان کو کافر کہے درحقیقت وہی خدا تعالیٰ کے نزدیک ٹھہرتا ہے ایسے لوگوں کی باتوں سے مضطرب نہیں ہونا چاہئے میرے نزدیک مومن کی یہی نشانی ہے کہ نادان لوگ اس کو کافر کہیں فرعون نے حضرت موسی سے کہا تھا وفعلت فعلتک التی فعلت وانت من الکا فرین۔ صرف اس مضمون کے چند کلمے شامل کر دئیے جائیں کہ بھائیو ہم مسلمان اور اولیا کے وجود کے قائل اور درحقیقت دلایت کے معترف ہیں جو شخص ہم پر یہ الزام لگاتا ہے وہ جھوٹا ہے۔
علی من التبع الھدی۔
والسلام
خاکسار
غلام احمد عفی عنہ
۲۵؍ جنوری ۱۸۹۰ء
۲۰/۴۸ مخلصی محبی اخویم صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمہٰ تعالیٰ
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عنایت نامہ پہنچا موجب خوشی اور شکر گزاری ہوئی آپ کی استقامت اور حسن ظن اور فراست کی بہ برکت ہے کہ آپ کو ایسے پر آشوب وقت میں کوئی تزلزل پیش نہیں آیا خدا تعالیٰ آپ کو دن بدن مراتب محبت اور اخلاص میں ترقی بخشے اور آپ کے ساتھ میں آپ کی ملاقات کا بہت مشتاق ہوں اگر رمضان کے بعد ماہ شوال میں آپ کی زیارت ہو تو