یہاں سے جواب لکھ کر روانہ کیا گیا تھا مگر کل کے عنایت نامہ سے جو وارد ہو کر موجب خوشی ہوئی معلوم ہوا کہ وہ پہلا خط اس عاجز کا نہیں پہنچا یہ عاجز آپ کی توجہ کا بہت شکر گزار تھے اورآپ کے ملنے کو دل چاہتا ہے مگر موقوف بر وقت ہے آپ بلا تکلیف کاروبار متعلقہ اس طرف سے مسرور فرمایا کریں حصہ پنجم انشاء اللہ اب عنقریب چھپنے والا ہے ایک خبر تازہ خبر یہ ہے ااندر مین مراد آبادی نے جوایک بڑا مخالف اسلام ہے دعویٰ کیا تھا کہ اگر چوبیس سو روپیہ میرے لئے سرکار میں جمع کرادیا جائے تو میں ایک سال تک قادیان میں کوئی نشان دیکھنے کے لئے ٹھہرو ں گا اوراسی غرض سے اس نے اوّل نابہہ سے اورپھر لاہور میں آ کر خط لکھا مگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے شکت کھا کر بھاگ گیا یعنی چوبیس روپیہ ایک مسلمان نے اُس کے ایک سال کے لئے اس عاجز کو دے دئیے کہ تا حسب منشی اندرمین سرکار میں جمع کرائی جائیں آخر وہ اس بات کا نام سنتے ہی فراری ہوا۔ فالحمد للہ علی ذالک۔ والسلام خاکسار غلام احمد ۹ ؍جون ۵۸ء ۱۸/۴۶ مشفقی مکرمی محبی صاحبزادہ سراج الحق صاحب سلمہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ سرفراز نامہ سامی صادر ہوا عمامہ و عطر آپ کا پہنچا خدا وند کریم آپ کو اس خدمت یا اخلاص کا اجر نیک عطا فرمائے۔ اس ہندو کے بارے میں اطلاع دی جاتی ہے کہ جیسا کہ اس نے خواہش ظاہر کی ہے ویسا کرنے کے واسطے جدوجہد اور دعا و توجہ کی اشد ضرورت ہے